ايک انڈين ٹي وي چينل آج تک نے خفيہ کيمروں کي مدد سے کئ ممبرانِ اسمبلي کو رشوت ليتے ہوۓ پکڑا اور ان کي وڈيو ٹي وي پر دکھا دي۔ ان ممبرانِ اسمبلي کو رشوت اسلۓ دي گئ کہ وہ اسمبلي کے سيشن کے دوران مخصوص سوال پوچھيں گے۔اس کے بعد ان ممبران کي اسمبلي کي رکنيت کينسل کر دي گئ۔ اس سے پہلے بھي ايک بار انڈيا ميںايسا ہو چکا ہے جب ايک اخبار نے ممبران کي باتوں کي خفيہ ريکادڈنگ کر کے چلا دي تھي۔
حيراني کي بات ہےکہ يہ سب کچھ صرف انڈيا ميں ہو رہا ہے جسے ہم کافروں کا ملک کہتے ہيں۔ ہم پاکستاني جو اسلام کے دعويدار ہيں اور جن کا مزہب سختي سے رشوت لينے اور دينے کو منع کرتا ہے اور راشيوں کو جہنم کي وارننگ ديتا ہے مگر آج تک ہمارے ملک ميں ايک بھي ممبر اسمبلي رشوت کے الزام ميں نہ گرفتار ہوا اور نہ ہي جيل گيا۔ لگتا ہے ہمارے سبھي ممبران انسان نہيں فرشتے ہيں اور ان کا سربراہ ان سے بھي بڑا فرشتہ ہے۔ وہي دن ہماري خوشحالي کا پہلا دن ہو گا جب ہمارے ہاں کسي رکنِ پارليمنٹ کو رشوت لينے کے چکر ميں سزا ہوگي۔
3 users commented in " ايسا بھي ہوتا ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackassalam o alaykum w..w!
Well, in indian media such things happen a lot … i remember in late 90’s we use to watch zee news with so much fervour … the news were so chatkhara daar due to such happenings …! Pakistan may tu khair …..!
wassalam
یہاں رشوت اور لوٹ مار کے جرم میں آپ کو نوکری میں ترقی ملتی ہے سزا نہیں
ذرا پاکستان میں میڈیا آزاد ہو تو آپ کو ایسی باتیں یہاں بھی مل جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ انتظار کرے ،،،،،،،باقی وہ تہلکہ والی بات تو انڈیا کی ذیادہ پرتانی نہیں۔۔۔۔۔
Leave A Reply