آج ہمارے ذہن میں خیال آیا کیوں ناں “بہترین اردو بلاگ” کے ایوارڈ کا اجرا کیا جائے۔ اس طرح ہو سکتا ہے موجودہ بلاگرزاور نئے لکھنے والے اردو بلاگنگ کی ترویج و ترقی کیلیے مزید جوش و خروش کا مظاہرہ کریں۔ بہترین بلاگ کو چننے کیلیے ہمارے ناقص ذہن میں سروے کا طریقہ ہی آیا ہے۔ یعنی تمام بلاگز کو سروے میں ڈال دیا جائے اور سب سے ووٹ کرنے کیلے کہا جائے۔ ایک مقررہ میعاد میں جس کو بھی زیادہ ووٹ ملیں اسے سال کے بہترین بلاگ کے ایوارڈ کا حق دار قرار دے دیا جائے۔ اس سروے پر اگر ووٹنگ خفیہ رکھی جائے تو زیادہ مناسب رہے گا۔ ہمارے پاس جو سروے ہے اس میں ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔ اس لیے ہم تو اسے خفیہ نہیں رکھ پائیں گے اب پتہ نہیں یہ طریقہ ٹھیک رہے گا یا نہیں۔ اگر کسی کے پاس اس سے بہترین آئیڈیا ہو تو ہم اس کو بھی اپنا سکتے ہیں۔
فی الحال چونکہ اردو بلاگز کی تعداد بہت کم ہے اس لیے یہ ایوارڈ ہم صرف ایک کیٹیگری میں ہی دیں گے۔ اگر مستقبل میں اردو بلاگز زیادہ ہوگئے تو پھر اسے مختلف شعبوں میں تقسیم کیا جاسکے گا۔
قارئین اور ساتھی بلاگرز اس مد میں ہماری رہنمائی کرسکیں تو ہم شکر گزار ہوں گے۔ اس ایوارڈ کیلے ایک مونوگرام کی بھی ضرورت پڑے گی۔ یہ مونوگرام بنانے میں اگر ساتھی بلاگر یا قاری ہماری مدد کردیں تو ان کا نام بھی شہیدوں میں لکھ دیا جائےگا۔
ہماری خواہش ہے کہ یہ ایوارڈ اردو سیارہ سے لانچ کیا جائے لیکن اگر وہ اس ذمہ داری کو نہیں لیتے تو پھرہم اپنے بلاگ پر اسے لانچ کردیں گے۔
آپ کی آرا کا انتظار رہے گا۔ آرا کا انتظار کرنے اور انہیں پرکھنے کے بعد ہم پندرہ دن میں اس ایوارڈ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔
18 users commented in " بہترین بلاگ ایوارڈ کا اجرا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیرے ذہن میں یہ خیال کافی عرصے سے ہے اور میں اسے اردو محفل پر پیش کرنا چاہتا تھا پتا نہیں کیوں ہر بار بھول جاتا ہتھا
بہر حال ایسا ہونا چاہیے
اور اردو سیارہ سے ہی ہونا چاہیے
مونو گرام کیلیے کوشش کروں گا مگر بتایا جائے ہونا کیسا چاہیے؟
باقی تجاویز بعد میں پیش کروں گا
مثلا یہ کہ ووٹ کی شرح کچھ قارئین کی رائے پر اور کچھ منصف حضرات پر رکھا جائے
مزید یہ کہ بہترین بلاگ میں کیا خصوصیات ہونی چاہیں۔
اچھا آئیڈیا ہے۔
میرا خیال ہے اس کے دو فیز ہوں۔ پہلے قارئین سے نامینیشن مانگی جائیں۔ پھر کچھ ججز (جن کے بلاگ نہ ہوں یا پھر ایوارڈ سے مستثنٰی ہوں) وہ ان میں سے 5 بلاگ سیلکٹ کریں۔ ان کو سیلکٹ کرنے میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کتنے لوگوں نے انہیں نامزد کیا۔ ان 5 پر پھر ووٹنگ کرائی جائے۔
بہت اچھا آئیڈیا ہے اس سے کمیونٹی بھی متحرک ہوگی اور بلاگرز کو اپنے بلاگز کو بہتر بنانے کی تحریک بھی ملے گی۔۔ میں باسم کی بات بھی آگے بڑھاؤں گا کے پہلے اس پر ایک بحث کر لی جائے کے ایک اچھے بلاگ کی کیا کیا خصوصیات ہونی چاہییں اور تکنیکی سطح پر قارئین اور ججز کن چیزوں کی جانچ کے بعد کسی بلاگ کو پرکھیں گے؟
میرے خیال میں یہ مناسب نہیں کیوں کہ ایک تو اردو بلاگز کچھ اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ ان کے پاس قاری بھی اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ تو نامینیٹ کون کریگا اور ووٹ کون ڈالیگا۔ اور اتنی چھوٹی سی کمیونٹی میں مسابقت ایسی کارآمد ثابت نہیں ہوتی جیسی ہونی چاہئے۔ یہ تو ایک چھوٹی سی انجمن ستائش باہمی ہوجائیگی جس میں جس کسی کی ستائش نہ ہوئی وہی برا محسوس کریگا۔ وجہ یہ ہے کہ ہم اتنی چھوٹی سی کمیونٹی ہیں کہ سب اپنے قارئین اور ساتھی بلاگرز سے اچھی طرح واقف ہیں۔
کوئی سال دو سال اور ٹہر جائیں۔ تو کچھ اچھا لگے گا۔
اچھا خیال ہے مگر اس کے لیے ایک سے زائد کیٹیگریز بنائی جائیں ۔ اگر ایک ہی کیٹیگری ہوگی تو سارے انعام بڑے بڑے لے جائیں گے اور ہم نامینیشن کے خواب دیکھتے رہ جائیں گے 😛
اسلام علیکم! میں نعمان کی بات سے اتفاق کروں گا، کیونکہ اس وقت اردو بلاگرز کے پاس اتنے قاری نہیں کہ وہ کسی بلاگ کو نامینیٹ کر سکیں۔ اس وقت زیادہ تو بلاگرز ہی ایکدوسرے کے قاری ہیں اور حقیقی قاری ناپید۔
قارئین تو واقعی ہم خود ہی ہیں۔ 😀 خیر ہم تو اکثریت کے ساتھ ہیں۔ اگرچہ یہ اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔ اس کی تشہیر مختلف اردو فورمز پر کرکے بھی ووٹرز کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔
میں کسی حد تک نعمان کے تبصرے سے اتفاق کروں گا۔ لیکن ایوارڈز کا سلسلہ ضرور ہونا چائیے میرا خیال ہے شروع میں زیادہ پیچیدیگیوں میںنہ پڑا جائے اور سادہ رائے شماری سے ایوارڈز تقسیم کیے جائیں۔ جی ہاں میں نے ایورڈ کی بجائے ایوارڈز کا لفظ اس لیے استعمال کیا ہے کہ ایک سے زیادہ ایوارڈز دیئے جائیں یعنی مختلف کیٹیگریزی میں۔۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور شروع شروع ہی میں کسی کی دل آزاری نہ ہو جائے اسی لیے میں یہ بھی کہوں گا کہ مقابلے کو پیچیدیگیوں میں پڑ کر سخت نہ کیا جائے کیونکہ ابھی ابتدا ہے اور صرف گنتی کے لوگ ہی تو ہیں۔۔۔۔۔
یه ایک اچھا آئیڈیا ہے ـ
ہم آپ کے ساتھ هیں ـ
نعمان صاحب نے اس بات کی مخالفت کی ہے حالانکہ ان کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں ، میری نظر میں ـ
جہاں تک بات ہے کہ قاری کم ہیں تو میں اس بات کو مانتا ہوں مگر ہیں تو سہی کم ہی سہی ـ
میں کبهی کبهی ہفتوں تک کوئی پوسٹ نہیں لکھتا مگر کسی بهی دن میرے بلاک پر اکسیس کی تعداد صفر نہیں ہوئی ہے ـ
آگر صرف بلاگر ہی میرا بلاگ پڑہتے ہوں تو ایک پوسٹ کے بعد اگر پانچ دن کا وقفہ پڑے تو ایکسس کی تعداد زیرو ہونی چاہیے ناں جی ؟؟
مگر ایسا نه ہونا اس بات کا تبوت ہے که کچھ اور ذرائع سے بهی قارئین اکسیس کرتے ہیں ـ
کومنٹ نہ آنے کا مطلب اکسیس نہ ہونا نہیں ہے ـ
کچھ ہل چل ہونی چاہیے
آپ ہمیں بتائیں کہ ہم کیا کرسکتے ہیں ؟؟
جہاں تک قاری کم ہونے کا تعلق ہے اس سلسلے میں دو آراء نہیں پائی جاتیں اسکا ایک حل جو میری سمجھ میں آتا ہے وہ یہ کے ہر بلاگر کم از کم ایک مزید شخص کو بلاگنگ کی طرف لے کر آئے اسطرح کم از کم بلاگرز اور قارئین کی تعداد میںکچھ اضافہ ہوگا۔ گو کے یہ مشکل کام ہے لیکن لوگوں کو ایک متبادل میڈیا سے آگاہ کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے خاص کر ایسے لوگ جو بہترین بلاگر ثابت ہوسکتے ہوں لیکن کسی بھی وجہ سے بلاگنگ نہیں کررہے۔
نعمان کی بات سے اتفاق کرونگا، ابھی یه بهت جلدی هوگی۔ تھوڑا عرصه صبر کرکے یه کام کیا جا سکتا هے۔
میں اس تجویز کی تائید کروں گا البتہ ایوارڈز کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے 🙂
ایوارڈز سے ایک تو ہلچل پیدا ہوگی اور کم از کم ایک گونہ خوشی کا احساس ہوگا جسے بھی ایوارڈ ملے گا۔ اس پر ہم سوچ بچار کر سکتے ہیں اور بحث مباحثہ بھی اور اسے کے بعد ایک ماہ تک اس پر پوسٹس بھی لکھ سکتے ہیں ۔ اس کے بعد ووٹنگ اور ایوارڈ کا سلسلہ ہو سکتا ہے۔
السلام علیکم جناب بہت اچھا خیال ہے اس سے بلاگ لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو گی لیکن میرے ذہین میں بھی ایک بات ہے ۔ جب ووٹ کی بات آتی ہے تو کیا ووٹ ڈالنے کا حق صرف قاری کو ہی ہو گا یا بلاگ لکھنے والوں کو بھی ہو گا اور اس کا دورانیاں کتنا ہو گا یعنی کتنے عرصے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں ویسے اگر بلاگ کی کیٹاگریاں بنا لی جائے تو بہتر نہیں ہو گا کیا؟ مثلاََ کچھ دوست شاعرے پر زیادہ کام کرتے ہیں کچھ لوگ ویب سائیڈ کے حوالے سے لکھتے ہیں کچھ کو شاعری پسند نہیں اور کچھ کو پسند ہے اس لے اگر ان کو الگ الگ رکھ کر انتخاب کر وائے جائے تو کیسا رہے گا شکریہ
السلام علیکم۔ ایوارڈ کے اجراء کو منظرنامہ کی پلیٹ فارم سے شروع کرنے کی تجویز کا بے حد شکریہ۔ اس سلسلہ میں مزید تجاویز اکٹھی ہوجائیں تو پھر کوئی سلسلہ کرتے ہیں۔ آپ اس بارے میں ہمیں ای۔میل کرسکتے ہیں۔ (ای۔میل ایڈریس اس تبصرے میں موجود)۔ شکریہ
۔۔۔۔۔
عمار
افضل صاحب، آپ نے اس بارے میں مزید کچھ سوچا ہے کیا؟ کیوں نہ اس کو شروع کیا جائے؟
Leave A Reply