یونیورسٹی کے دور میں ٹی سی کرنے کو بہت برا سمجھا جاتا تھا اور اسے طعنے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ جب کوئی طالبعلم کسی استاد کیساتھ گپ شپ لگاتا ہوا پکڑا جاتا تو اسے ٹی سی باز کہا جاتا تھا۔
ٹی سی اسی طرح دو گندے الفاظ کا مخفف ہے جس طرح انگریزی میں این ورڈ نیگرو کیلے اور بی ایس بل شٹ کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ لوگ ایف ورڈ بھی ایک گندی گالی کیلیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کے مخفف وہ سلجھے ہوئے لوگ استعمال کرتے ہیں جو گندے الفاظ سے اپنی زبان پلید نہیں کرنا چاہتے یا پھر بچے اپنے والدین کے سامنے استعمال کرکے دوسروں کی شکایت لگاتے ہیں کہ اس نے یہ لفظ کہا ہے۔
آجکل سیاست میں بھی ٹی سی عام ہوچکی ہے۔ یہ بیماری چھوٹے سیاستدانوں سے لیکر بڑے سیاستدانوں تک پھیل چکی ہے۔ صدر مشرف کے عروج میں ان کے ٹی سی باز ہر تصویر میں ان کے پیچھے نظر آنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔ اب ہمارے چوٹي کے لیڈر یعنی جماعتوں کے سربراہ بھی بیرونی جمہوری قوتوں کی ٹي سی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے سے بازی لیجانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب تو بیرونی جمہوری قوتوں کی ٹي سی کرنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے اسی لیے اس ٹی سی کی فوٹو اخبارات کے پہلے صفحے پر چھپوائی جاتی ہے۔ ایسی تصاویر ان دنوں اخبارات میں تواتر سے چھپ رہی ہیں۔ اس ٹی سی بازی کی دوڑ میں کوئی بھی پیچھے نہیں رہا حتیٰ کہ سرخے اور مولوی بھی یہ کام انجام دے چکے ہیں۔ ہمیں اسفندیارولی خان، الطاف حسین اور مولانافضل الرحمان کی ٹي سی کرتے ہوئے تصاویر نہیں مل سکیں لیکن ان دو لیڈروں کی فوٹو تازہ ہونے کی وجہ سے بہ آسانی مل گئی ہیں۔
10 users commented in " ٹی سی کرنا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackکیا آپ جانتے ہیں ٹی سی کس کا مخفف ہے ؟ نہیں ۔ ورنہ آپ یہ لفظ استعمال نہ کرتے ۔ ٹی سی اور پنگا لینا دونوں لفنگوں کی زبان سے شریفوں کا تکیہ کلام بنے ہیں ۔ بہت سے پڑھے لکھے مرد اور خواتین انہیں زیبِ داستاں بناتے ہوئے کبھی نہیں سوچتے کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں ۔
کچھ الفاظ عام زبان میں ایسے رائج ہوگئے ہیں کہ ہم جیسے شرفاء جانتے ہی نہیں کہ ان الفاظ کے اصل معانی کیا ہیں۔ پنگا لینا بھی اس کی ایک مثال ہے جو خود میں بھی بہت استعمال کررہا تھا لیکن پچھلے دنوں ہی ایک نے کہا کہ اس کے معنی ٹھیک نہیں۔
میں نے لفظ “ٹی سی“ پہلی بار سنا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ اس فورم کے علاوہ بھی بہت سے لوگ اکثروبیشتر یہ لفظ بول جاتے ہیں حتٰی کہ خوآتین تک کو تعلمی دور میں اس طرع کے انتہائی گھٹیا اور لغو الفاظ بولتی سنی ہیں ۔ ٹی سی ( ٹیسٹیکلز کیئریر) کا مخفف ہے اور میں انتہائی مجبوری میں پورا لفظ لکھ رہا ہوں تاکہ ایسے الفاظ کے استعمال سے احتراز کیا جائے ۔ ٹی سی لفظ ادا کرنے والوں سے اکثر وبیشتر ان مخفِفین کے معانی پوچھیں ہیں جو انہیں نہیں آیا کرتے اور اصل لفظ جان جانے پہ اکثر ندامت کا اظہار کرتے ہیں اس لیئےایسے الفاظ کی ادائیگی سے گریز کرنا چاھیے ۔ ٹی سی کا متبادل مہذب اردو لفظ ُ چاپلوسی ، ہے ۔
خیر اندیش
جاوید گوندل- بآرسیلونا، اسپین
حضرات مسئلہ یہ ہے کے ہم نے ٹی سی کرنے والوں کو تو مسند اقتدار پر بٹھا دیا اور لفظ کے استعمال پر ہم ندامت محسوس کر رہے ہیں۔۔ جس ملک کا پورا نظام ہی ٹی سی پر چل رہا ہے جہاں آدمی نہ چاہتے ہوئے بھی صاحب کی ٹی سی کرے بغیر اپنا جائز کام تک نہ کرسکتا ہو وہاں لفظ کے استعمال پر کیا کہرام مچایا جائے۔ آپ انگریزی سوٹ میں ملبوس صاحب سے لے کر “شرعی“ داڑھی والے کسی بھی صاحب سے بغیر ٹی سی کے کوئی کام کروا کے دکھا دیں اس ملک میں؟
راشد کامران صاحب ۔ السلام علیکم
آپ بات کو دوسری طرف لے گئے ۔ کتابی اُردو کا لفظ ہے ۔ خوشامد ۔ اور اُردو بولی کا لفظ ہے ۔ مکھن باز ۔ جو کہ حقارت میں بولا جاتا ہے ۔ پھر ہمیں انگریزی کا سہارا لینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے اور وہ بھی گھٹیا الفاظ کا ؟
اجمل صاحب میں بالکل آپ کی بات سے متفق ہوں یقینا اردو میں متبادل الفاظ موجود ہیں لیکن خوشامد اور مکھن بازی تو بہت چھوٹے لفظ ہیں ہمارے مسند اقتدار پر قابض لوگوں کے لیے۔۔
مجھے آج پتہ چلا کہ یہ انگلش کے الفاظ ( ٹیسٹیکلز کیئریر) کا مخفف ہے
ورنہ مجھے صرف پنجابی الفاظ کا پتہ تھا
اور حسن اتفاق یہ کہ وہ دونوں الفاظ بھی T اور C سے سٹارٹ ہوتے ہں لیکن مطلب ہو بہو، means same to same
—————————-
مزید برآں یہ کہ
ایک مرتبہ ہماری کلیگ نے لفظ ٹی سی استعمال کیا اور ہم سب حیران و ششدرو چپ
وہ فورا ہی پوچھنے لگی “یو نو وٹس ٹی سی نا؟“
اس سے پہلے کہ ہم جواب دیتے
کہنے لگی “ٹیل کیرّیر“(Tail Carrier)
آپ کو پتہ ہے پہلے زمانے میں شہزادی کا لباس کتنا لمبا ہوتا تھا؟ اسکی ٹیل ہوتی تھی؟
اس کو اٹھا کر اس کے پیچھے اس کی/کے غلام پھرا کرتے تھے
بدلے میں ان پر عنایات ہوتی تھیں۔ سو دیز ٹیل کیر یرز آر ابریویییٹڈ ایز ٹی سی
(یہ واقعہ ہمیں خود ہمارے ایک کولیگ نے سنایا تھا‘ لیکن وہ اس بات کے دعویدار تھے کہ یہ ان کے سامنے کی بات ہے )
شاید لڑکیوں کو صرف یہی مطلب پتہ ہو؟
T-C= Tail Carriers
—————————–
ویسے کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس ٹی سی کو ایک پروگرامنگ لینگویج کے طور پہ بھی جانتے ہیں
—————————
سب لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ لفظ یوز کرنے کی ہر کوئی جسٹیفکیشن دے سکتا ہے
لیکن میرا مطلب ہمیشہ پنجابی والا ہوتا ہے
درست الفاظ یا درست مطلب وہی ہے جس کا مطلب آپ پنجابی میں سمجھ رہے ہیں ۔بہر طور ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کا اخلاق ایسے الفاظ کی اجازت نہیں دیتا۔
مانتے ہیں نا پھر کہ آپ کا پرانا قاری ہوں
مجھے ترقی کب ملے گی؟
😀
😆
Leave A Reply