قوم پر غموں کے اتنے پہاڑ ٹوٹے ہيں کہ چھوٹي سي خوشي بھي بہت بڑي معلوم ہوتي ہے۔ اور اس خوشي کا مزہ ہي اور ہوتا ہے جب اپنے آقاؤں کي ٹيم کو ہراکر ہاصل کي جاۓ۔ آخ ہم نے انگلستان کو پہلے ٹيسٹ ميں اس طرح ہرايا جيسے ہرانے کا حق ہوتا ہے۔ يہ اسي ملک کي ٹيم ہے جس نے مسلمانوں پر حلقہ تنگ کيا ہوا ہے اور مسلمانوں کي ہر خبر اسلام کے نام جوڑ کر نشر کرتا ہے۔
ميچ کے آخري دن معلوم يہ ہورہا تھا کہ ہم آساني سے ہار جائيں گے کيونکہ وکٹ بولرز کو سپورٹ نہيں کررہي تھي اور سکور بھي کوئي زيادہ نہيں تھا۔ مگر لگتا ہے انضمام، سلمان سميت سب کھلاڑيوں نے رات کو خدا کے حضور گڑ گڑا کر دعائيں کي ہوںگي جو اللہ نے سن ليں۔ ہم نے کھيل کے دوران بھي نوٹ کيا تھا کہ سلمان بٹ بيٹنگ کے دوران لگاتار قرآن کي آيات کي تلاوت کر رہا تھا۔ انضمام کي معصوميت اور سادگي اس وقت ديکھنے والي ہوتي تھئ جب وہ جيو کو روزانہ کھيل کے آخر ميں انٹرويو دے رہا ہوتا تھا۔ اس کي اسي معصوم ادا لگتا ہے خدا کو پسند آگئ جو ہارا ہوا ميچ جيت ميں بدل گيا۔
محمد يوسف کااسلام قبول کرنے کے بعد يہ پہلا ميچ تھا۔اس ميچ ميں وہ زخمي ہو گيا اور اچھا نہيں کھيل سکا مگر مڈل آرڈر مين وہ اکيلا نہيں تھا بلکہ سب لوگ فيل ہوۓ سواۓ انضمام کے۔ اميد ہے وہ اگلے ميچ ميں اچھي کارکردگي کا مظاہرہ کريں گے۔
يہ سب ٹيم ورک کا کمال ہے اور ہم نے ديکھا سب کھلاڑيوں نے اس جيت ميں اپنا حصہ ڈالا۔ سلمان اور انضمام نےسکور کيا، شبير، دانش، شعيب اور سميع نے اچھي بولنگ کي۔ وکٹ کيپر نے بھي اچھے کھيل کا مظاہرہ کيا۔
ہماري دعا ہےکہ خدا ہميں اس سيريز ميں کلين سويپ سے نوازے اور ون ڈےميچوں ميںبھي کاميابي عطا فرماۓ۔
1 user commented in " آخرکار جيت ہي گۓ "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackAssalam o alaykum w.w.!
Sorry for english comment, as I’m in office and I dont have urdu scripts insatalled on my pc .. so.. anyways congrats to all pakistanis and our team for this victory.
Well, in test cricket Allah says that 4 din tum khel lo … then when they do nothing Allah do something last day that victory comes 🙂 In W.Indies tests same happened last days were remarkable and they turned the fate of the match.
May Allah bless us with victories in every road!
Ameen!
Leave A Reply