اس یوم آزادی پر اے آر وائی ورلڈ والے ہمارے بلاگ کا عنوان “میرا پاکستان” بطور نعرہ اپنی ٹی وی سکرین پر دکھا رہے ہیں اور اس کے ساتھ پاکستانیات ڈاٹ کام نے بھی اپنی یوم آزادی کی تحریر کے عنوان میں اسے استعمال کیا ہے۔ پاکستانیات کی تحریر “میرا پاکستان، میری پاکستانیات” کے تبصروں میں آدم انسان نامی ریڈر نے بہت خوب تبصرہ کیا ہے۔ اس کا ترجمہ ہم یہاں چھاپ رہے ہیں۔
اس تبصرے کا الٹا مطلب اگر آپ نکالنا چاہیں تو کہ سکتے ہیں کہ صرف نام کی حد تک ہم پاکستانی ہیں اور اگر لکھنے والے کے مثبت انداز میں اسے دیکھیں تو ہم جہاں بھی اور جیسے بھی ہیں پاکستان سے ہی محبت کرتے ہیں۔
وہ لکھتے ہیں
میں یہاں سکینڈنیویا یعنی شمالی یورپ میں بیٹھا ہوا ہوں
چھٹیاں گزارنےپیرس گیا
سمندر پار پبٹھا ییکرڈ بیل کے کمپیوٹر پرلکھ رہا ہوں
میں بائیں ہاتھ پر بندھی سوٹزرلینڈ کی گھڑی سے وقت دیکھ رہا ہوں
میری قمیض سویڈن کی ہے
میری پینٹ اٹلی کی بنی ہوئی ہے
میرے جوتے انگلینڈ کے ہیں
میں نے عینک ڈنمارک کی پہن رکھی ہے
میں نے پین آئرلینڈ سے خریدا تھا
میرے کھانے کے دانے برازیل یا ایکواڈور سے آئے ہیں
میرا سیل فون فن لینڈ میں بنا ہے
میرا قرآن عربی میں ہے
لیکن
میرے دل میں محبت صرف اور صرف پاکستان کی ہے۔
2 users commented in " میرا پاکستان "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاسے کہتے ہیں گلوبل ولیج، سرمایہ دارانہ اور اوپن مارکیٹ کا نظام 🙂 جو چیز جہاں سے اچھی ملے لے لو ۔۔
کیا خوب پاکستانیت ہے ماائاللہ۔
ہم سب کا بھی کم و بیش یہی حال ہے اب۔
Leave A Reply