جونہی سول حکومت آئی، اسے لوڈشیڈنگ سمیت بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ شاید رمضان کے مہینے میں شیطانوں کو بند کرنے کا شاخسانہ تھا کہ لوڈشیڈنگ رمضان میں کم ہو گئی۔ جونہی رمضان گزرا، شیطان آزاد ہوئے اور لوڈ شیڈنگ نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس پر عوام دشمنوں نے بجلی کے ریٹ بھی بڑھا دیے۔
لوڈشیڈنگ تو جیسے تیسے عوام قومی مفاد میں برداشت کر رہے تھے مگر جونہی بجلی کے بل بڑھے تو عوام کی چیخیں نکل گئیں اور سڑکوں پر نکل آئے۔ ابھی عوامی احتجاج کو ہفتہ بھی نہیں ہوا تھا کہ حکمرانوں کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔ ان کے غیرملکی مشیروں نے انہیں مشورہ دیا کہ اس سے زیادہ اگر عوام کا امتحان لیا گیا تو پھر غیرملکیوں کے مفادات کے ساتھ ساتھ ان غلام حکمرانوں کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ جائیں گی۔
غلام حکمرانوں نے فٹافٹ اجلاس بلایا، بجلی کے بل چالیس فیصد کم کئے اور پھر لوڈشیڈنگ میں پچاس فیصد کمی کر دی۔ اب اس ہفتے سے جہاں کاروباری حلقوں نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں عوام بھی احتجاج چھوڑ کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔ کسی کو یہ معلوم نہیں کہ بجلی کے بل کی رقم چالیس فیصد جمع کرانے کا حکم عارضی تھا یا پھر واقعی بجلی کے ریٹ کم کر دیے گئے ہیں۔
اب سوچنے والی یہ بات ہے کہ یہ کونسی لوڈشیڈنگ تھی جو رمضان سے پہلے تھی، رمضان میں کم ہو گئی، رمضان کے بعد پھر بڑھا دی گئی اور اب احتجاج کے بعد پھر کم کر دی گئی ہے۔ یہ معمہ اگر کوئی حل کر سکے تو کر دے۔
8 users commented in " کیا لوڈشیڈنگ ڈرامہ تھی؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآپ کی یہ پوسٹ جاوید چوہدری کے ایک کالم سے متاثر لگتی ہے۔ میں نے اس پر لکھنا تھا خیر اب وقت ملا تو۔
یقین کریںہم نے ابھی تک جاوید چوہدری کا وہ کالم نہیںپڑھا۔ شاید یہ حسن اتفاق ہی ہو گا۔
لگتا تو کچھ ایسا ہی ہے
pakistan was a beautiful country but now load shaddinng is not a drama .just zardari is a drama .he is mr.10percent ,loha choor,he wanna eat pakistan …
if he better 4 pakistan then he accept the deal of chine ,that is way he finnished the load shadding .he is like a begger with kashkooland have a big toung like a dug dog…. ik lateefa sunata hoon ap ko … ma nay poocha beta kia bano gay baray ho kay …child main jail jaoon ga …mother kiun … bad main sadar_e_ pakistan ban jaoon ga…plz it is my request now arrest the zardari and pushed the jail again bcz it is his right home .zardari is a big jugglar and wazeeray azam is like a monkey
لوڈ شیڈنگ پر کئی لوگ ڈرامہ ہونے کا شبہ کر چکے ہیں اور آشف زرداری بھی بہروپیئے سے کم نہیں
لوڈشیڈنگ ڈرامہ ہی تھی
اس کے دو ثبوت ہیں
ایک یہ کہ ڈرامے کے ٹائم پر بھی آتی تھی
دوم قسط وار آتی تھی
ہماری دو دن سے لائٹ نہیں گئی
بڑے ۔۔۔ ہیں یہ حکمران، اور بڑی بے وقوف ہے یہ عوام
http://www.xxxpakistan.com
والے کانسپٹ کا کیا بنا؟
کیا اس پر کوئی پیش رفت ہے؟
http://xxxpakistan.com افضل صاحب یہ بلاگ کس کا ہے اس میں اور میراپاکستان میں کافی مشابہت ہے
Leave A Reply