ریحان صاحب نے ہمیں اپنی نئی اردو ادب کی سائٹ متعارف کرانے کو کہا ہے اور ہمیں غیرت دلاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اردو ادب سے لگاؤ رکھتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں گے۔ ہو سکتا ہے باقی اردو بلاگرز کو بھی ریحان صاحب نے گزارش کی ہو مگر ہم پہل کرتے ہوئے یہ نیک کام بناں تاخیر کے انجام دے رہے ہیں۔
ان کی سائٹ کا نام ہے اردو رسالہ ڈاٹ کام اور جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس سائٹ پر آپ کو اردو ادب کی کتابیں پڑھنے کو مفت ملیں گی۔ یہ سائٹ نئی ہے اسلیے اس میں ابھی تک چند کتابیں ہی پڑھی جا سکتی ہیں۔ مگر ہمیں امید ہے کہ ریحان صاحب ہم لوگوں کی مانند اس کار خیر کو ادھورا نہیں چھوڑ دیں گے اور مزید کتابیں شامل کرتے رہیں گے۔
کتابیں اردو نستعلیق میں لکھی گئی ہیں اور ان کے ورق پلٹنا بھی بہت آسان ہے۔ اس وقت جو بھی مواد سائٹ پر ہے وہ اچھا ہے۔ ہر کتاب کا سیٹ اپ سائٹ کی طرح جاذب نظر ہے اور کافی خوشگوار اثر چھوڑتا ہے۔
صرف دو گزارشات سائٹ کی بہتری کیلیے کرنی ہیں۔
ہم نے آج ہی اس سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ مگر اکاؤنٹ بناتے وقت ہمیں پہلی مشکل یہ پیش آئی کہ تاریخ پیدائش لکھنے کیلیے کیلنڈر کیساتھ کافی مغز ماری کرنی پڑی۔ اگر ریحان صاحب اسے مزید سادہ بنا سکیں تو سب کیلیے آسانی ہو گی۔ ہو سکتا ہے اس مشکل کی وجہ سے کئی لوگ ممبرشپ نہ لے پا رہے ہوں۔
دوسرے اس سائٹ پر پاس ورڈ بدلنے کی سہولت ہمیں نظر نہیں آئی اگر یہ سہولت مہیا کر دی جائے تو ممبران کو اپنا پاسورڈ یاد رکھنے میں آسانی رہے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ممبر بنتے وقت ممبران اپنا پاس ورڈ چن لیں اور سیکیورٹی کیلیے انہیں پاس ورڈ کی بجائے سیکیورٹی کوڈ ای میل کر دیا جائے۔
کسی بھی سائٹ کو مقبول بنانے کیلیے اس کی کشش کیساتھ ساتھ مشہوری بہت ضروری ہوتی ہے۔ آجکل مشہوری مفت بھی ہو سکتی ہے اور اگر شروع میں اشتہارات پر کچھ رقم خرچ کر دی جائے تو نتائج اچھے برآمد ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر سائٹ کو مزید بہتر بنانے کیلیے آپ کے ذہن میں کوئی تجویز ہو تو آپ اس سائٹ سے ریحان صاحب کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔
5 users commented in " اردو رسالہ ڈاٹ کام "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیں بھی منظر نامہ پر لکھ رہی تھی۔ لیکن شکر ہے آپ کی پوسٹ دیکھ لی۔ میرا کام کم ہو گیا۔:p
اور بالکل۔۔۔پاسورڈ والا مسئلہ ہے۔
لیکن کوئی شک نہیں سائٹ بہت اچھی بنائی ہے اورکتابوں کو قارئین کے لیے بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ان مندرجہ مسائل بالا کے علاوہ، بہت سی کتابوں پہ مصنفین کے نام کی جگہ نامعلوم لکھا ہے۔کسی کی تخلیق تو چھاپ دی جائے اور صاحبِ تخلیق کا نام تک نہ لکھا جائے۔ میری ذاتی رائے میں یہ درست نہیں۔
سائیٹ بہت اچھی بنی ہے لیکن میرے خیال میں انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے والی کافی ساری آبادی کے لئے سائیٹ ذرا بھاری ہے، اور کیا ہی عمدہ کام ہوتا اگر اسکا مواد یونی کوڈ میں بھی پبلش کر دیا جاتا
میں ڈفر صاحب سے بہت متفق ہوں افادۂ عام کے لۓ یونی کوڈ ضروری ہے ورنہ خاطر خواہ فائدے حاصل نہیں ھو سکتےبلکہ یونی کوڈ کنورژن کے بعد اس کی افادیت کئ گنا بڑھ جائگی اور جہاں تک نستعلیق کی بات ہے تو اب علوی نستعلیق کی مدد سے یونی کوڈ بھی نستعلیق فانٹ میں پڑھا جا سکتاھے
اور دوسری بات یوزرس کو بھی اپنے پاس سے کتابیں سبمٹ کرنے آپشن بھی ہونا چاہیۓ اس کافی بیش قیمت ذخیرہ کم وقت میں جمع ہو جائگا
میں تو اس سا ئیٹ کا ممبر بننے جا رہا تھا لیکن مجھ اپ جتنی معز ما ری کی ہمت نہیں تھی ۔نتیجتہ میں اس سائیٹ سے کوئی استفادہ نہیں کر سکا ہو ں ۔ ویب استاد کو اس پر نظر کرم کرنے کی ضرورت ہے ۔
Leave A Reply