مشرقی پاکستان کو ہم سے الگ ہوئے سینتیس سال ہو گئے اور ہمارے عوام اور حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا دیکھیں کہ کسی نے اس دن نہ سوگ منایا اور نہ اپنی غلطیوں پر ماتم کیا۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم سولہ دسمبر والے دن کو عبرت کے طور پر مناتے اور اس طرح کی تدابیر کرتے کہ ایسا حادثہ دوبارہ وقوع پذیر نہ ہو۔
اس دن ہم بنگلہ دیش کے لوگوں کو خیرسگالی کے پیغامات بھیجتے اور انہیں دوبارھ اپنےقریب لانے کی کوشش کرتے۔
حکمران حمودالرحمن کمیشن کی فائل کو کھولتے اور اس میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی وجوہات پر غور کرتے۔
بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے بہاریوں کو واپس لانے کی تدبیر کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلیے انہیں تحائف بھیجتے۔
لیکن ہم بے حس ہو چکے ہیں ہمارے پڑوس میں کوئی مر جائے ہمیں اس کی اب اطلاع نہیں ہوتی۔
ہمیں اپنے بہن بھائیوں کی فکر نہیں رہی کیونکہ ہم خودغرض ہو چکے ہیں۔
بڑے سے بڑا سانحہ گزر جائے ہم اگلے دن پھر اپنے معمولات زندگی میں کھو جاتے ہیں۔
کاش جس طرح مشرقی اور مغربی جرمنی دوبارہ ایک ہو گئے اسی طرح مشرقی اور مغربی پاکستان بھی دوبارہ ایک ہو سکتے۔
ہم دوبارہ ایک ہو سکتے ہیں اگر دونوں ایک دوسرے کیلیے قربانی ديں اور خودغرضی کے خول سے باہر نکل آئیں۔
لیکن یہ خواہش مستقبل قریب میں پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔
2 users commented in " آہ مشرقی پاکستان "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackDecember 16th is a reminder to all Pakistanis, not to ever forget and forgive India for its role in breaking up of Pakistan . India would never be able to live in peace , unless she accepts Pakistan. India has to give up its design and plans to harm Pakistan. There are according to recent press reports 16 violent separatists organizations in India . Almost all are active in attacking public institutions and security forces in India, if and when they find an opportunity . Mumbai attacks evidently was work of one of India’s organizations like most of those in the past. Blaming Pakistan is nothing out of ordinary for India.
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ایک کالم جنگ میں چھپا تھا تمام اہل درد اور پرخلوص لوگوں سے درخواست ہے کہ ایک دفعہ پڑھ لیں شکریہ
http://www.jang.com.pk/jang/dec2008-daily/17-12-2008/col1.htm
Leave A Reply