کہتے ہیں کہ مرے ہوئے کو برا مت کہو مگر کیا کریں ہمیں بینظیر کی پہلی برسی پر بھِی ان میں برائیاں ہی نظر آتی ہیں۔
بینظیر نے اپنے مفاد کی خاطر آزادی کی جنگ لڑنے والے سکھوں کی لسٹ بھارت کو مہیا کر کے ایک طرف سکھوں کی تحریک آزادی کو کچل دیا اور دوسری طرف بھارت کو پنجاب کی تحریک دبانے کے بعد کشمیر میں پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کیا۔
بینطیر اور نواز شریف کی اقتدار کی رشہ کشی تاریخ کا حصہ ہے جس نے ملک کو کئِ سال پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔
بینظیر نے جلاوطنی کے دوران کشمیر اور ایٹمی پروگرام پر منفی بیانات کا سلسلہ جاری رکھا۔
بینظیر نے نواز شریف کیساتھ لندن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنرل مشرف کیساتھ ڈیل کر لی۔
بینظیر نے اپنے دور اقتدار میں اپنے خاوند کو کھل کر پیسہ کمانے کا موقع دیا اور اسی وجہ سے وہ مسٹر ٹین پرسینٹ کہلائے
بینظیر کے دور میں اس کا بھائی قتل ہوا اور جس کے قاتل ابھِی تک سزا سے بچے ہوئے ہیں۔
بینظیر نے عورت ہونے کے باوجود عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑنے سے گریز کیا۔
جس طرح بینظیر نے اپنے والد کی لاش پر سیاست کی اسی طرح اب ان کے رنڈوے خاوند ان کی لاش پر سیاست کر رہے ہیں۔
بینظیر کو دو دفعہ حکومت ملی مگر وہ اپنے والد کے سیاسی قتل کے مجرموں کو سزا تو کیا ان کیخلاف مقدمہ بھی درج نہ کرا سکیں۔
7 users commented in " بینظیر بھٹو کی برسی "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackPPP نام ہے خون کا جب بھی PPP اقتدار میں آئی کسی کے خون کے بعد آئی۔ کبھی باپ کا خون، کبھی بھائی کا اور اس بار بینظیر کا خون آئندہ دیکھیں کس کی باری آتی ہے
چلو جو بھی آہستہ آہستہ ناپاک لوگ ختم تو ہورہے ہیں اس بستی سے :d
آپنے محترمہ سے متعلق جو باتیں لکھی ہیں وہ سب تقریبا ٹھیک ہیں لیکن آپکی تحریر کا عنوان نہایت نامناسب ہے جو کسی پڑھے لکھے بندے کو زیب نہیں دیتا۔ ہاں لوگوں کی توجہ البتہ ضرور حاصل کر لیگا لیکن یہ شائد آپکا مقصد نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا موقع ہے کہ محترمہ کے بطور ایک سیاستدان اچھے اور برے کاموں کا تجزیہ غیر جذباتی انداز میں کیا جائے۔
فیصل صاحب مشورے کا شکریہ۔ آپ کا اعتراض بجا ہے اور ہم نے عنوان ٹھیک کر دیا ہے۔
شکریہ صاحب، ذرہ نوازی ہے۔
تحریر میں مجھے تو صرف سچائی نظر آئی لیکن پہلے عنوان کیا تھا؟
خیرجو بھی تھا، تحریر بالکل سچ ہے اور عبدالقدوس کا تجزیہ بھی
بس کیا کہ سکتے ہے ۔۔۔۔۔۔ مجھے ان کا ایک جملہ ہا د ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ اسلا م کی سزائیں وحشیانہ ہے ۔۔۔براہ مہربانی اگر اسطر ح کی بات ہو ئی ہو تو تصدیق فرما دے ۔۔۔۔ اب اپ سے درخواست ہے کہ مشرف کہ سیا ہ کا ریوںپر بھی روشنی ڈال دے
اور دیکھو یہاں کس طرح پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے
http://www.dailyausaf.com/Detail.php?id=5703
عوام کو گمراہ کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ ان ہی لوگوں گا ہے
Leave A Reply