ہم بہت ہي گناہگار انسان ہيں اور پتہ نہيں ہم سے جانے انجانے ميں کون کون سے گناہ سرزد ہوۓ ہوں مگر ايک کام کي ہم قسم کھا سکتے ہيں کہ ہم نے جان بوچھ کر اپنے والدين کو کھي تنگ نہیں کيا اور نہ ہي ان کي نافرماني کي ہے۔ ہم نے يہ بھي ديکھا ہے کہ جن بہن بھائيوں نے اپنےوالدين کو تنگ کيا ان کي زندگي اجيرن بني ہوئي ہے اور جنہوں نے ان کي خدمت کي ان کي دنيا سنوري ہوئي ہے۔
ہماري نوکري دو ماہ پہلےجب خطرے ميں پڑی تو ہم نے اپني والدہ کو اس لۓ اطلاع نہيں دي کہ وہ پريشاني کا شکار نہ ہو جائيں ليکن نئ نوکري کي تلاش ميں دن رات ايک کرديا۔ ان دو ماہ ميں ہم نے کافي پريشاني ديکھي کيونکہ گھر کے اخراجات ہمارے لۓ پہاڑ بنے سامنے کھڑے تھے۔ مگراس دوران جب بھي ہر ہفتے ہم نے والدہ کو فون کيا تو انہوں نے يہ ضرور پوچھا کہ نوکري تم نے بدل لي ہے يا پراني ہي ہے۔ ہم نے ہر دفعہ يہي کہا کہ پراني ہي ہے۔
آج کل کے دور میں اگر ايک نوکري چلي جاۓ تو دوسري نوکري ملنے ميں دوچار ماہ کا وقفہ ايک عام سي بات ہے۔ مگر خدا کا کرنا ايسا ہوا کہ ايک ہفتے ہماري پہلي نوکري گئ تو اگلے ہفتے ہي ہميں نئ نوکري مل گئ۔ تب ہم نے اپني والدہ کو فون کرکے بتايا کہ ہميں نئي نوکري مل گئ ہے جو پہلے سے بھي بہتر ہے۔ ليکن اپنا تجسس ختم کرنے کيلۓ ہم نے والدہ سے پوچھا کہ آپ کو کيسے پتہ چلا کہ ہم نوکري کي وجہ سے آجکل پريشان ہيں اور نئ نوکري کي تلاش ميں ہيں تو والدہ فرمانے لگيں کہ کئ روز سے وہ خواب ميں ہميں پريشان پريشان ديکھ رہي تھيں اور ساتھ ساتھ دعا بھي کررہي تھيں کہ خدا ہماري پريشانياں دور کرے۔۔
اس کے بعد ہمارے اس عقيدے پرايمان اور پختہ ہوگيا کہ ماں باپ کي خدمت کرنے والا کبھي نامراد نہیں ہوتا اور خدا ہميشہ اس کي مدد کرتا ہے۔
3 users commented in " والدين کي دعائيں "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbacksach hay jo log maan baap ko sukh daitay hain un ki dunia bhi sukhi hoti hay or aakhirat bhi Insha Allah sukhi ho gi, Allah nay jahan apnay huqooq ka zikr kia hay sath sath waldain kay hoqooq ka zikr kia hay Allah hamain apna or hamaray waldain ka ferman bardar banaay Aameen
ہمارا کامل یقین ہے کہ دنیا میں صرف ایک ماں ہی ہے جو اپنی اولاد کی دل کی بات سن لیتی ہے چاہے اُس کا بچہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہو ـ ماں کی عظمت کے مقابلے دوسرا کوئی نہیں ـ
والدین کی خدمت کا بڑا صلہ ہے اس سلسلہ میں اللہ سُبحانُہُ و تَعالٰی کا فرمان ہے ۔
سورة 17 بنیٓ اسرآءیل ۔ آیت 23 اور 24 ۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو ۔ تم کسی کی عبادت نہ کرو مگر صرف اللہ کی ۔ والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو ۔ اگر تمہارے پاس اُن میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھے ہو کر رہیں تو اُنہیں اُف تک نہ کہو نہ اُنہیں جھڑک کر جواب دو بلکہ اُن سے احترام کے ساتھ بات کرو اور نرمی کے ساتھ اُن کے سامنے جھُک کر رہو اور دعا کرو کہ “پروردگار اِن پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت اور شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا”
Leave A Reply