ہمارے ایک جاننے والے ڈبل ایم ایس سی اور اپنی فیلڈ میں سات سرٹیفکیشن رکھنے والے چھ ماہ قبل نوکری سے نکال دیے گیے۔ انہوں نے سوچا چھ ماہ تک تو تنخواہ ملتی ہی رہے گی کیوں ناں آرام سے نوکری تلاش کریں۔ ان کے ساتھیوں نے تندہی سے نوکریاں تلاش کیں اور کنٹریکٹ پر کام کرنے لگے۔
خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ان کی والدہ کا پاکستان میں انتقال ہو گیا۔ وہ چونکہ جنازے پر نہیں پہنچ سکتے تھے اسلیے انہوں نے چند روز بعد اطمینان سے پاکستان جانے کا پروگرام بنایا۔ ان کی بیوی انڈین مسلمان ہیں اسلیے پاکستان میں چند روز رکنے کے بعد وہ انڈیا گیے اور وہاں پر بیوی کو چھوڑ کر واپس آگئے۔
دو ہفتے بعد ان کی بیوی واپس آ رہی تھی کہ ان کے اڑھائی سالہ بیٹے کی طبعیت جہاز میں ہی خراب ہو گئی۔ دراصل بچے کی سانس اکھڑتی دیکھ کر ماں نے شور مچانا شروع کر دیا اور جہاز کےعملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ بچے کو جہاز میں ہی آکسیجن دی گئی مگر ایک ڈاکٹر نے جب جہاز کے عملے کو بتایا کہ بچہ زیادہ دیر نہیں نکال سکے گا تو جہاز نے انگلیڈ میں ایمرجینسی لینڈنگ کر دی۔ پولیس میڈیکل کے عملے کے ساتھ رن وے پر ہی موجود تھی۔ وہ ادھر سے ہی بچے کو ہسپتال لے گئے مگر بچہ آدھے گھنٹے بعد فوت ہو گیا۔
اب نہ باپ کا دل لگ رہا ہے اور نہ ماں کا۔ نہ بیوی اپنے خاوند کو اکیلیے باہر جانے دیتی ہے اور نہ آدمی یکسوئی سے نوکری ڈھونڈ سکتا ہے۔ پچھلے دو ماہ سے اسی کرب سے یہ لوگ گزر رہے ہیں۔ تمام قارئین سے درخواست ہے کہ وہ اس مظلوم جوڑے کیلیے دل سے دعا کریں کہ اللھ ان کی سختیاں کم کرے اور انہیں پھر سے معمول کی زندگی بسر کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
ان جیسے مظلوم لوگوں کی طرف جب دھیان جاتا ہے تو آدمی خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہے کہ اس نے اسے ایسی آزمائشوں سے بچا کر رکھا ہوا ہے۔
9 users commented in " ٹریجڈی پر ٹریجڈی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاللہ ان دوستوں پر اپنی رحمت کرے (آمین)
اللہ ہر انسان کی مشکلیں آسان کرے ۔۔۔ آمین
آپ اوپر دی گئی تصویر کے لئے کونسا پلگ ان استعمال کر رہے ہیں؟
اللہ سب پر اپنا رحم فرمائے ۔ آمین ۔ اُن سے کہیئے کہ پانچوں وقت کی نماز باقاعدگی سے پڑیں اور ہر روز فجر کی نماز کے بعد منزل میں تحریر دعائیں پڑھیں ۔ اس کے علاوہ چلتے پھرتے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھتے رہیں ۔ اگر منزل نہیں ہے تو ان شاء اللہ میں بھیج دوں گا
پاکستانی صاحب،
تصویر کیلیے پلگ نہیںبلکہ تصاویر کے فولڈر میں ہم نے مندرجہ ذیل فائل اپلوڈ کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ایچ ٹی ایس فائل میں اس فائل کی ہدایات کے مطابق تبدیلی۔
rotate.php
آس کے بارے میںہدایات آپ کو اس لنک پر مل سکتی ہیں۔
http://codex.wordpress.org/Designing_Headers
اجمل صاحب،
آپ کا مشورہ احباب تک پہنچا دیا ہے۔ منزل کی آفر کا شکریہ۔
اللہ تعالٰی ان کے حال پر رحم فرمائیں آمین
اللہ آسانیاں کرے انکے لیے، آمین۔
یا خدا رحم!۔
اللہ انکی مشکلیں آسان کرے، ایسے لمحوں میں دیار غیر بڑا مشکل لگتا ہے۔
اللہ سبحان و تعالٰی آپ کے دوست اور انکی اہلیہ محترمہ کو پے در پے صدمات کے نتیجے میں صبر و استقامت عطا فرمائےاور انکے دلوں کو سکون عطا فرمائے۔ اور ہر مسلمان کی سختیاں دور کرے۔
ان سے گزارش کریں کہ نمازِ پنجگانہ کے ساتھ ساتھ کسی غریب اور مجبور مسلمان کی صدقے کے طور پر مدد فرمادیں۔ بے شک یہ مدد کتنی ہی معمولی سی کیوں نہ ہو، خواہ کسی کو ایک وقت کا کھانا کھلانا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر کوئی مستحق مسلمان نہ ملے تو پرندوں وغیرہ کو سیر سوا سیر گیہوں دانہ دُنکا ڈال دیں۔ بدلے میں اللہ سبحان و تعالٰی انکی سختیاں دور فرمادیں گے۔ انشاءاللہ
Leave A Reply