ہم نے اپنا پرانا گھر بیچنے کا پرائیویٹ بورڈ ابھی گھر کے باہر لگایا ہی تھا کہ ہمارے دوست کے پڑوسی پراپرٹی ایجینٹ نے گاہک کو گھر دکھانے کیلیے چابی مانگی۔ اس نے دو دفعہ چابی لیکر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گاہک بہت سنجیدہ ہے۔ اس کے بعد اس نے گھر کی آفر لگا دی۔ ہمیں آفر اچھی لگی اور ہم پرامید ہو کر اسے ملنے اگلے دن اس کے دفتر چلے گئے۔ پراپرٹی ایجینٹ ایک باعمل باریش نوجوان سکھ تھا جس نے انجنیئر کی نوکری چھوڑ کر پراپرٹی کا کام شروع کر رکھا تھا۔
سکھ ایجینٹ سے جب گفتگو شروع ہوئی تو اس نے گاہک اور مکان کے سودے پر توجہ دینے کی بجائے مکان بیچنے پر زیادہ زور دینا شروع کر دیا۔ کہنے لگا کہ آپ کے گھر کی قیمت موجودہ گاہک کم دے رہا ہے، ہم اس گھر کو مزید مہنگا بیچ سکتے ہیں۔ اگر گھر مہنگا نہ بکا تو موجودہ گاہک تو ہمارے پاس ہے ہی۔ جب وہ ہمیں اپنا ایجینٹ بنانے کیلیے کاغذات لینے کیلیے اٹھنے لگا تو ہم نے اسے یہ کہ کر بٹھا دیا کہ پہلے ہمیں اپنے دوست سے مشورہ کر لینے دو۔
جب ہم نے اسے بتایا کہ گھر کی چھت بھی تین سال پرانی ہے تو اس نے گاہک سے دوبارہ قیمت کی بات کرنے کا وعدہ کیا۔ جب ہم گھر واپس جا رہے تھے تو اس نے فون کر کے بتایا کہ گاہک نے مکان کی آفر بڑھا دی ہے۔ ہم نے گھر پہنچ کر اپنے دوست سے مشورہ کیا اور گھر کی مناسب قیمت سمجھ کر ایجنیٹ سے کہا کہ وہ ہمیں باقاعدہ لکھ کر آفر دے۔ یہ سننا تھا کہ ایجینٹ کی ہوا نکل گئی۔ اس نے اگلے دن جواب دیا کہ گاہک مزید سوچنے کیلیے وقت مانگ رہا ہے۔ دو ہفتے ہو چکے ہیں اور ابھی تک گاہک سوچ رہا ہے۔
اس سارے واقعے سے ہم نے یہ نتیجہ نکالا کہ ایجینٹ ہمیں فرضی گاہک دکھا کر چاہتا تھا کہ ہم اسے اپنا پراپرٹی ایجینٹ بنا لیں اور جب ہم اس کے جھانسے میں نہ آئے تو اس نے منہ موڑ لیا۔
7 users commented in " گاہک پھنسانے کا انوکھا طریقہ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackماشاءاللہ بہت پیارا گھر ہے۔ لیکن دھیان سے سر جی، یہ پراپرٹی ڈیلروں سے اگر جان بچا ہی لیں تو مناسب رہے گا۔
چلیۓ بچ گۓ سارے جھانسہ دینے والے آپ ہی کو ملتے ہیں
آپ خود سے گھر بیچ رہے ہیں؟ ڈیلر کیوں نہیں رکھا؟
زیک صاحب
ہم نے سوچا جب تک موسم ٹھیک نہیںہو جاتا، خود سے ٹرائی کرتے ہیں۔ جونہی ہی برف باری سے جان چھوٹے گی ایجینٹ کو دے دیںگے۔
پس ثابت ہوا کہ سکھ ، سکھ نہیں تھا
ویسے آخری دام کیا لگائے خان صاحب؟
ڈفر صاحب،
ہمارا بھی یہی خیال ہے کہ وہ سکھ سکھ نہیںتھا۔
سعود صاحب
آپ کا نشتر سر آنکھوں پر، دراصل ہم کوشش کرتے ہیںکہ جو غلطی ہم سے ہوئی اسے سب کیساتھ شیئر کریں تا کہ کم از کم دوسرے لوگ ایسی غلطی سے بچ سکیں۔
سعود صاحب کا کونسا کمنٹ ہے؟
Leave A Reply