آج سے امريکہ ميں يونائيٹڈ ٩٣ فلم ريليز ہورہي ہے جو ٩١١ کے يونائيٹڈ ائيرلائن کے طيارے کے حادثے پر بنائي گئي ہے۔ اس کي تشہير ميں يہي کہا جارہا ہے کہ يہ قومي جزبے سے بھر پور فلم ديکھنے کے لائق ہے۔ ليکن دوسري طرف تنقيد کرنے والے يہ بھي کہ رہے ہيں کہ اس فلم کي ريليز سے مسلمانوں کے خلاف نفرت مزيد پھيلے گي ۔ ہم بھي دوسري تجويز کے حق ميں ہيں کيونکہ اس سے واقعي امريکيوں ميں مسلمانوں کے خلاف نفرت بڑھے گي کيونکہ اس فلم کي ساري کہاني عرب مسلمانوں کو ولن دکھا کر فلمائي گئ ہے۔ ہمارے خيال ميں ابھي يہ وقت اس طرح کي فلم بنانے کا نہيں تھا، اگر فلم بناني ہي تھي تو دس پندرہ سال انتظار کرليا جاتا جس طرح دوسرے واقعات ميں ہوتا آيا ہے۔
اگر موجودہ حالات کا احاطہ کرنے کا اتنا ہي شوق ہے تو اس سے بھي زيادہ اہم موضع پڑے ہيں ان پر بھي نبرد آزمائي کي جاسکتي تھي۔ ابو غريب جيل ميں قيديوں کے ساتھ غير انساني سلوک ايک ايسا موضوع ہے کہ اس پر بننے والي فلم ريکارڈ بزنس کر سکتي ہے مگر چونکہ اس پر ابھي فلم بنانے کي اجازت نہيں ملے گي اسلۓ کوئي اس موضوع کے بارے ميں سوچ بھي نہيں رہا۔
ايک اور اہم واقعہ جو ساري دنيا ميں مشہور ہے اور ابھي تک اس کي کہانياں چھپ رہي ہيں وہ ہے گوينٹاناموبے کي جيل کا۔ اس جيل ميں جتنے قيدي ہيں اس موضوع پر اتني ہي فلميں بن سکتي ہيں اور ہر فلم ہٹ ہونے کے چانسز ہيں مگر نہيں اس پر بھي آپ فلم نہيں بنا سکتے۔ ہم داد ديتے ہيں امريکہ کے نيشنل ازم پر کہ اس کے شہري وہي کام کرتے ہيں جس سے امريکہ کي عزت پر حرف نہ آۓ اور حکومت بھي انہي کاموں کي اجازت ديتي ہے جن سے امريکہ کا نام روشن ہو۔
ايک پاکستان کے غيور حکمران ہيں جن کو پاکستان کي عزت کا ذرا بھي خيال نہيں ہے۔ ہمارے ہاں ہر ايک کو پاکستان کے خلاف بولنے کي اجازت ہے ۔ آپ جتنا چاہيں اور جہاں چاہيں پاکستان کے خلاف دہشت گردي کي آڑ ميں بوليں آپ کو کچھ نہيں کہا جاۓ گا۔
1 user commented in " يونائيٹڈ ٩٣ "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackAajkaal Pakistan or Islam kay khilaf bolna Faishon hay Is tarah hum apnay aapko taleemyafta or roshan khayaal zahir kertay hain,
Leave A Reply