خدا نے ہماری دعائیں قبول کیں اور جسے عالمی مبصرین چیونٹی کہتے تھے اس نے ہاتھی کو ڈھیر کر دیا۔ ایک مدت کے بعد شاہد آفریدی نے نپی تلی بیٹنگ کی اور پھل بھی پایا۔ شعیب ملک بھی خوب سمجھ بوجھ سے کھیلا۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، یونس خان اور عبدالرزاق بھی اچھا کھیلے۔ لیکن یہ کامران اکمل اور شاہد آفریدی ہی تھے جنہوں نے شروع میں پاکستان کا رن ریٹ بڑھایا۔ باؤلنگ میں توقع کے مطابق شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر گل نے مزے کرا دیے اور جیک کالیس کے چونسٹھ رن کے باوجود جنوبی افریقہ ایک سو انچاس رن نہ بنا سکا۔
اب فائنل چاہے ویسٹ انڈیز سے ہو یا سری لنکا سے پاکستان کے بیٹسمینوں اور باؤلروں یعنی پوری ٹیم کو پھر سے جان کی بازی لگا کر کھیلنا ہو گا۔ کیونکہ پاکستان کی جیت ہی عوام اور حکومت دونوں کیلیے خوشی کا پیغام لائے گی۔ کراچی والے طویل لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں گے، سوات کے مہاجرین کم از کم ایک دن خوشی منا سکیں گے، حکومت ملک میں چھٹی کا علان کر کے ایک دن تو سکون کی نیند سو پائے گی۔
فائنل جیتنے کیلیے وہی سٹریٹیجی اپنانی ہو گی جو سیمی فائنل میں اپنائی یعنی نپے تلے انداز سے جارحانہ بیٹنگ اور باؤلنگ۔ اسے بدقسمتی کا نام دے لیں یا جلد بازی یا اوچھا پن کہ پاکستان اس سے قبل کئی مواقع پر فائنل تک پہنچ کر ٹرافی سے محروم رہا۔ ٹونٹی ٹونٹی کے پچھلے ورلڈ کپ میں مصباح کی ذرا سی غلطی نے سارا کھیل بگاڑ کے رکھ دیا۔ امید ہے اس دفعہ ایسا نہیں ہوگا۔
جیو کے مطابق سنا ہے پاکستان ٹیم کے کوچ اور کپتان میں ہم آہنگی نہیں ہے اور ٹیم میں مجموعی طور پر بے اتفاقی بھی پائی جاتی ہے۔ مگر اس کے باوجود اتنا اچھا کھیل پیش کرنا اور فائنل تک پہنچنا معجزے سے کم نہیں ہے۔
ہماری خواہش ہے کہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی بجائے ویسٹ انڈیز سے ہو کیونکہ سری لنکا کے ملنگا، مینڈس، جے سوریا اور دلشان بھرپور فارم میں ہیں اور ان سے جیتنا ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں تھوڑا مشکل ہو گا مگر ناممکن نہیں۔
11 users commented in " پاکستان ٹونٹی ٹونٹی کے فائنل میں "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackپوری قوم کو مبارکباد۔
مبسرین۔۔۔۔ نہیں۔۔۔۔ بلکہ۔۔مبصرین۔
جیک کیلس کے ساتھ ایک اور بھی کھلاڑی تھا بڑا عجیب نام ہے اس کا ۔ وہ بھی بہت اچھا کھیلا ہے اور ناٹ آؤٹ رہا۔ پاکستانیوں کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک ہو۔
آسٹریلیا سے جب پاکستان ورلڈ کپ ہارا تھا اس کے بعد پہلی مرتبہ کسی سیریز کے فائنل تک پہنچا ہے، نہیں تو ہماری ٹیم کی پرفارمنس بہت بری رہی جس سے کرکٹ کے بہت سے شائقین نے اپنےاس شوق کو ختم کردیا تھا۔
گو کہ منحوس لوڈ شیڈنگ نے ایک بال نہ دیکھنے دی اور 23 گھنٹے لمبے بریک ڈاؤن کے بعد بھی عوام کی بد دعاؤں سے اس کا پیٹ نہ بھرا اس لیے ٹاس ہوتے ہی چلی گئی اور میچ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد آئی۔ دوست یار موبائل پر میسیجز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتے رہے۔
جناب! میچ چاہے سری لنکا سے ہو یا ویسٹ انڈیز سے، پاکستان کو اب انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا بالکل ویسا ہی جیسا سیمی فائنل میں کیا ہے۔ پچھلی مرتبہ ادھورا رہنے والا خواب اب مکمل ہو سکتا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ورلڈ کپ جیتنے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کی زوال پذیر کرکٹ کو ہوگا۔
اب چونکہ قوم نے ٹیم سے امیدیں باندھ لی ہیں تو تجربہ کہتا ہے کہ ٹیم کسی مزید معجزے کو نا ہونے دینے کی پوری کوشش کرے گی
قوم کی تربیت ایسی ہئی ہے کہ جب تک لعن تعن نہ ہو ہم کوئی کام ڈھنگ سے نہیں کرتے یہی رویہ ہماری ٹیم بھی اپناتی ہے
ملک کا چور نام نہاد صدر اور اسکے ساتھی ، سابقہ اور فوج اور اخباری سب کے سب مظلوموں کا خون بہا کر پیسہ کما رہے ہیں
جہنم کا ٹکٹ پکا کرنے کیلئے حرام کا مال بنیادی چیز ہے
ایسے میں دھیان رہے کہیں سٹہ نہ لگ جائے سارا ملک پیسہ پیسہ کر رہا ہے
مگر اللہ بھلا کرے انضمام اور سعید انور اور دوسروں کا جنہوں نے کھیل کود والوں کو بھی دین کی بات سنائی
انشاءاللہ پاکستان جیتے گا مگر 150 کا اسکور ہر بار کافی نہیں ہوتا اس بار کم از کم 180 تو کرلیں
صاحبان۔۔۔ ایک سادہ سی بات ہے
اچھا کھیلیں گے تو جیت جائیں گے
اور خدا کے لئے کھیل میں بھی زرداری مت گھسا دیا کریں
کبھی خوشی کے موقع سے لطف اندوز بھی ہونے دیا کریں۔۔۔
بہت پوسٹیں ہوتی ہیں سیاست پر
اس میں شوق پورا کرلیا کریں ۔۔۔ سیاست کا
پاکستان ٹوئنٹی 20 کا نیا عالمی چئیمپین بن گیا ہے۔ اور دشمنوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ۔ پوری قوم کو مبارکباد۔
شُکر اللہ کا جِس نے ہميں آج خُوشی کا يہ دِن دِکھايا اور پُوری قوم کا سر فخر سے بُلند کرديا دُعا ہے کہ يہ خُوشيوں کا سِلسِلہ يُونہی دراز ہوتا رہے،آمين
السلام علیکم
پاکستان نے جس طرح کے کھیل کا مظاہرہ کیا وہ پوری پاکستان کی تاریخ میں سازگار رہے گا اور پاکستانی شائقین نے جس طرح خوشی کا اظہار کیا اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے اور اس کے سامنے کوئی طاقت پاؤں نہیں رکھ سکتے_
دوسری بات یہ ہے کہ لوگ نیٹ پر دوستی کرتے ہیں تو اس کا طریقہ کیا ہے اور اسکے ویب سائٹ کا ایڈریس کیا ہے؟ کیا ہم اردو میں دوستی کرسکتے ہیں؟
Please help me?
لطیف صاحب
نیٹ پر دوستی کیلیے ہمیں صرف محفل کا پتہ ہے اس کے علاوہ معلوم نہیںکونسی سائٹس اس کام کیلیے مخصوص ہیں اگر کسی صاحب کو معلوم ہوا تو وہ شاید آپ کی مدد کر سکیں۔ محفل کا ایڈریس یہ ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/
Leave A Reply