یہ بھی دن دیکھنا تھے کہ کوئی خواجہ سرا یعنی کھسرے سے بھی شادی کرے گا۔ کیا پاکستان میں عورتوں کی کمی ہو گئی ہے جو الہ بچایو کو ایک ہیجڑے کو دلہن بنانا پڑا۔ امریکہ اور یورپ کی کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں کے پادریوں نے گے اور لیزبین کی شادیاں کرانی شروع کر دی ہیں مگر لگتا ہے پاکستان میں ابھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی تبھی تو کسی مولوی نے ان کا نکاح نہیں پڑھایا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق ہیجڑے کے دوستوں نے اسے الہ بچایو کے حوالے کیا۔
پولیس نے پتہ نہیں کس دفعہ کے تحت اس جوڑے کو گرفتار کیا ہے کیونکہ نہ اس کے پاس نکاح کا ثبوت ہے اور نہ ہی ہمبستری کا۔ ویسے پتہ نہیں محلے والوں نے الہ بچایو کو کیسے ایسی حرکت کرنے کی اجازت دے دی۔ لگتا ہے جنرل مشرف کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور معاشرہ روشن خیال ہوتا جا رہا ہے۔
ہمارے خیال میں الہ بچایو اور شربت کی شادی محض ایک مذاق تھی اور اس طرح کے مذاق پاکستان میں چلتے رہتے ہیں وگرنہ ایسی جرات تو ابھی تک پاکستان کے ایلیٹ گے اور لیزبین میں بھی پیدا نہیں ہوئی کہ وہ سرعام شادی کرتے پھریں، یہ تو پھر ایک سادہ سندھی نوجوان ہے۔ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کی بے غیرت حرکت بھی ہو سکتی ہے۔
8 users commented in " ہیجڑے کی شادی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب ابھی تو بات صرف مذاق تک ہے لیکن عنقریب ایسی سچی خبریں بھی سننے کو ملیں گی ہمیں
اسی خبر میں لکھا تھا کہ دلہا میاں نے فرمایا کہ میرے تعلقات دلہن سے 15 برس سے قائم ہیں۔۔۔۔
اس میں دلہن کون ہے
حنا آپ نے کبھی دلہن نہیں دیکھی میں حیران اور پریشان ہو گیا ہوں ۔
ان دونوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ۔
یعنی کہ ماڈرن اسلام کے چسمے ابلنے شروع ہو گئے ہیں
وہ بھی “گراس روٹ لیول” سے 😀
جانے کیسے مسلمان بن رہے ہیں پاکستان والے
آگے کیا ہوگاِ؟
Leave A Reply