احمد نديم قاسمي کي وفات سے ادبي دنيا ايک بہت بڑے آدمي سے محروم ہوگئ ہے۔ وہ بيک وقت شاعر، اديب اور کالم نگار تھے۔ ان کي بہت سي نظميں اور غزليں بڑے بڑے گلوکاروں نے گا کر شہرت کمائي۔ ان کي ياد ميں انہي کي ايک غزل
زيست آزار ہوئي جاتي ہے
سانس تلوار ہوئي جاتي ہے
جسم بے کار ہوا جاتا ہے
روح بيدار ہوئي جاتي ہے
کان سے دل ميں اترتي نہيں بات
اور گفتار ہوئي جاتي ہے
ڈھل کے نکلي ہے حقيقت جب سے
کچھ پر اسرار ہوئي جاتي ہے
اب تو ہر زخم کي منہ بند کلي
لبِ اظہار ہوئي جاتي ہے
پھول ہي پھول ہيں ہر سمت نديم
راہ دشوار ہوئي جاتي ہے
4 users commented in " احمد نديم قاسمي رحلت فرما گۓ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاِنَّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَيہِ رَاجِعُون
عتيق الرّحمٰن صاحب کے بلاگ پر آپ نے لکھا ہے کہ پرانے بلاگ کو اس پر مُنتقِل کر ليں ۔ کيا بلاگسپاٹ ميں يہ سہولت ہے ؟
عجب بات يہ ہے کہ ميں نے آپ کے متذکّرہ تبصرہ والے لِنک پر کلِک کيا تو آپ کا پُرانا بلاگ کھُلا ۔
شکريہ ميں نے لِنک ديکھ ليا ہے
WordPress has option of “Import” on it’s Dashboard. I had created duplicates of my both Blogspot blogs on WordPress which are now running parallel blogspot at
http://iftikharajmal.wordpress.com and http://iabhopal.wordpress.com
Leave A Reply