اے خدا
مسلمانوں کو حضور صلعم کي حديث کے مطابق ايک جان بنا دے تاکہ دنيا کے کسي بھي خطے ميں اگر کسي مسلمان کو تکليف پہنچے تو اس کا درد ساري امتِ مسلمہ کو ہو
مسلمانوں کي آنکھيں اتني زيادہ کھول دے کہ وہ دنيا کے ايک کونے سے دوسرے کونے تک اپنے تمام مسلمانوں کے حالات سے باخبر ہوں
مسلمانوں کے دماغ اتنے تيز کر دے کہ ان کے خلاف ہونے والي ہر سازش کووہ پہلے ہي بھانپ ليں
مسلمانوں کو توفيق دے کہ وہ اپنے الگ الگ ٥٩ ملکوں کو ملا کر ايک حکومت بنا ليں اور ملکوں کو صوبوں ميں بدل ديں
مسلمانوں کو علامہ اقبال کے بقول صرف گفتار کے غازي نہ بنا بلکہ کردار کے غازي بنا
مسلمانوں کو اپني آنے والي نسلوں کي بہتر تربيت کي توفيق عطا فرما
مسلمانوں کو آپس ميں لڑنے اور ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے محفوظ رکھ
مسلمانوں کو اتني عقل دے کہ وہ اپنے دوست اور دشمن ميں فرق پيدا کرسکيں
مسلمانوں کي غيرت کو جگا دے تاکہ وہ غيروں کي مخبري سے باز آجائيں
مسلمان حاکموں کے دل و دماغ کھول دے تاکہ وہ صرف اپني رعايا کي خدمت کريں
مسلمانوں کو منافقوں سے پاک کر دے
مسلمانوں کو غيروں کي تقليد سے باز رہنے کي ہمت دے
مسلمانوں کو مزہبي اور دنياوي تعليم حاصل کرنے کي توفيق عطا فرما تاکہ وہ بھي خلانوردي میں نام پيدا کرسکيں
مسلمانوں کو قرضوں کي لعنت سے نجات دلا اور آپ اپني مدد کي توفيق عطا فرما
مسلمانوں کو فرقہ بندي سے نجات دلا دے اور ان ميں ايسا اتحاد پيدا کر کہ وہ يو اين ميں اپنا حق منوا سکيں
مسلمانوں کو الگ يو اين بنانے کي ہمت دے
مسلمانوں کو اپني غيرمسلم حکومتوں سے نجات حاصل کرنے کي طاقت عطا فرما
آمین ثم آمين
آئيں عادل جاويد چوہدري کے تازہ کلام سے ايک دعائيہ قطعہ بھي اپني دعا ميں شامل کرليں۔
خدا کرے ميري عرضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے انديشہء زوال نہ ہو
خدا کرے ميرے اک بھي ہموطن کيلۓ
حيات جرم نہ ہو، زندگي وبال نہ ہو
5 users commented in " دعا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاستغفراللہ العظيم ۔ پہلا غلطی سے شائع ہو گيا اُسے حذف کر ديجئے ۔
ربَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ الْسَمِيعُ الْعليم وَ تُبْ عَلَينَا اِنَکَ اَنْتََ التّوَابُ الرُّحِيم ۔ آمين ثم آمين
آمین
Ameen!
though not to all of them … Most necessary factor is that May muslims start understanding teaching of Islama as per Quran And Hazuur S.a.w.w in the way they are telling things … and may those things be implemented in our lives… we’ll progress automatically … and also subtraction of bughz, keena is needed too!
آپ نے اظہار الحق صاحب کے بلاگ پر جو لکھا ہے اُس کا صحيح متن يہ ہے ۔ ع کی بجائے ا ہے
إِنَّا لِلہِ وَإِنَّـا إِلَيہِ رَاجِعُونَ
اسماء صاحبہ نے سب کو آمين نہ کہہ کر اپنے آپ کو خود مشکوک بنا ليا ہے ۔
دوسری بات يہ ہے کہ
Hazuur S.a.w.w
کس کو لکھا ہے ؟ حضرت محمد صلی اللہ عليہ و سلم کو يا مرزا غلام احمد کو ؟
Leave A Reply