اس دفعہ پہلي اننگز کي کارکردگي ديکھ کر ہمیں اميد بندھي تھي کہ پاکستان دوسري اننگز ميں دوسري میں تين سو بائيس ضرور کرلے گا مگر ہمارے کھلاڑي تو مٹي کے پہلوان نکلے اور 155 کے سکور پر ہي ڈھير ہوگۓ۔
اس ميچ ميں سب سے بري کارکردگي وکٹ کيپر کي رہي۔ اس نے جہاں کئ کيچ چھوڑے وہيں دونوں اننگز ميں کوئي خاص سکور بھي نہيں کيا۔ اس کے علاوہ ہمارے باؤلر جو کہ ناتجربہ کار تھے کوئي خاص کھيل نہ دکھا سکے۔ ہماري ٹيم اس وقت نۓ کھلاڑيوں پر مشتمل ہے اور تجربات کے دور سے گزر رہي ہے۔ ہم اگر اميد کرسکتے تھے تو صرف يوسف، يونس اور انظمام سے مگر کرکٹ ميں اچھے سے اچھا کلاڑي بھي ہر اننگز ميںمسلسل سکور نہيں کر پاتا۔ اسي لۓ پہلي اننگز ميں اچھے کھيل کا مظاہرہ کرنے والے دوسري اننگز ميں ہمت ہار بيٹھے۔
جہاں يونس جان نے دونوں اننگز ميں اچھا سکور کيا وہيں اس نے دو دفعہ اپنے ساتھيوں کو رن آؤٹ کروا کے حساب برابر کر ديا۔ انظمام دونوں اننگز ميں فيل ہوا۔ دوسري اننگز سے پہلے تو اس کي طبيعت ناساز ہوگئي اس لۓ وہ دير سے بيٹنگ کرنے آيا۔ فيصل بھي ناکام ثابت ہوا اور کوئي خاص کارکردگي نہ دکھا سکا۔ يہي حال سلمان بٹ کا رہا۔ ايک کھلاڑي توفيق جسے بڑے چاؤ سے پاکستان سے بلايا گيا تھا وہ سب سے برا کھيلا۔ دونوں اننگز ميں وہ ہٹ لگانےسے ہچکچاتا رہا اور صرف بال روک روک کر ايسے کھيلا جيسے پريکٹس کر رہا ہو۔
ايک باہرپھر کوچ باب وولمر بھي ناکام ثابت ہوۓ اور انہوں نے ثابت کرديا کہ اتنے بھاري معاوضے کے عوض وہ پاکستان کو کچھ بھي نہ دے پاۓ۔ ہميں تحقيق کرني چاہۓ کہ کہيں وہ درپردہ انگلش ٹيم کےساتھ ساز باز نہ کرہے ہوں۔ ہم تو شروع سے غير ملکي کوچوں کے حق ميں نہيں ہيں۔ اس طرح ہم اپنے ملک کا پيسہ اور ہنر ضائع کر رہے ہيں۔ ہمارے اپنے اتنے اچھے کھلاڑي ريٹائر ہو کر اس انتظار ميں بيٹھے ہيں کہ کب ان کي خدمات سے فائدہ اٹھايا جاۓ گا۔ مگر ہم انہيں اس لۓ لفٹ نہيں کراتے کہ وہ ہمارے گروپ کے آدمي نہيں ہيں۔ کرکٹ بورڈ والوں کو اب عقل آجاني چاہۓ اور غيرملکي کوچ کي جگہ پر اپنے سابقہ کھلاڑيوں کو موقع دينا چاہۓ۔ وسيم اکرم، وقار يونس، ماجد خان، وسيم راجہ، رميض راجہ يہ سب کب کام آئيں گے۔
جس طرح اس دورے ميں پاکستان کي ٹيم کھيل رہي ہے لگتا ہے کہ اسے ميچور ہونے میں دو چار سال لگ جائيں گے۔ ورلڈ کپ بھي بس آيا ہي چاہتا ہے اور اگر اسي طرح کي کارکردگي رہي تو پھر کپ جيتنے کي اميد کم ہي ہے۔
No user commented in " کرکٹ ٹيم تيسرا ٹيسٹ بھي ہار گئ "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply