مسلمانانِ عالم، اہلیانِ پاکستان کو
سیکولر حضرات، ایلِ ایمان کو
عیدمبارک
کلرک، مزدور، کارخانہ دار کو
ویلڈر، الیکڑیشن، کسان کو
عیدمبارک
بھوک، افلاس، عوام الناس کو
دشمنانِ روٹی، کپڑا اور مکان کو
عیدمبارک
ذخیرہ اندوز، رشوت خور کو
ذلیل، کمینے، بے ایمان کو
عیدمبارک
لائن میں لگی عوام کو
چینی کے مل مالکان کو
عیدمبارک
کشمالہ طارق، فردوس اعوان کو
وزیرِاعظم، صدرِ پاکستان کو
عیدمبارک
12 users commented in " عیدمبارک "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآپ کو بھی عید مبارک ہو۔
مجھے چھوڑ کر باقی سب کو عيد مبارک کہا ہے جلدی سے اس نظم ميں خوبصورت ذہین ايماندار وغيرہ وغيرہ کا اضافہ کيا جائے
آپ کو عید مبارک ہو
سبحان اللہ!
آپ نےعید کی مبارکباد دینے کا کیا انداز اپنایا ہے۔اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے محمود ایاز کو ایک ہی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس نظم کو جس نے بھی تخلیق کیا ہے، کیا خوب تخلیق کیا ہے۔
بہرحال میری طرف سے
عید مبارک
تمام حضراتِ بلاگران کو
انتھک تبصرہ نگاران کو
تمام گلُ و گلستان کو
اور سارے پاکستان کو
عید مبارک اور عید کی ڈھیر و ڈھیر سویاں مبارک ہوں۔
آپ اور آپ کے اہل خانہ کو بھی بہت بہت عید مبارک
شگفتہ آداب بے حد آداب
پھولوں کی مہک آبشاروں کا ترنم
شباب کا امنگ کلیوں کا تبسم
فضاوں میں رچی خوشبو جیسی
سحر انگیز شگوفوں دل آویز نغموں جیسی
بھر پور گنگناتے خیال میں
خوش کن اداوں جیسی
خوش ادا مچلتی گنگناتی ریشمی لہروں جیسی
حسین یادوں کے جل تھل جیسی
پر کشش عید آئی ہے
اس دھنک رنگ موقع پر میری جانب سے
عید مبارک
جناب آپکو اور سب پڑھنے والوں کو دلی عیدمبارک!
السلام علیکم
عید مبارک !
میرا نام بھی نہیں ہے۔۔۔
اور ویسے یہ تصویر بڑی کمال لگائی ہے آپ نے یعنی دوسرے لفظوں میں سیل ابھی ختم نہیںہوئے
میری جانب سے بھی آپ کو عید کی ڈھیروں مبارکباد قبول ہو!
السلام علیکم۔
میری طرف سے بھی عید مبارک (دیر سے ہی سہی) اور ایک سوال۔
تصویر میں پاکستان کے نقشے میں کچھ چھوٹی چھوٹی تصاویر جو بنی ہوئی ہیں، یہ کیا ہیں؟ میں واضح طور پر نہیں دیکھ پا رہا۔
افضل بھائی آپ کو، بھابھی کو اور بچوں کو عید کی ڈھیروں مبارکباد۔
Leave A Reply