ایکسپریس کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ صدر زرداری اپنے اختیارات کم کرنے کیلیے تیار ہیں۔ وہ ففٹی ٹو بی ختم کرنے اور آرمی چیف کی تقرری کے اختیارات وزیراعظم کو دینے پر رضامند ہیں۔

وہ شخص جس کا سابقہ ریکارڈ وعدہ خلافیوں سے بھرا پڑا ہو اب کیسے اپنا وعدہ نبھائے گا یہ سوچنے والی بات ہے۔  خیال یہی ہے کہ بنیے کا بیٹا کچھ دیکھ کر ہی گرے گا یعنی اگر اختیارات چھوڑے تو پھر وہ وزیراعظم بن جائیں گے

یا

ہو سکتا ہے ان کے آقا نے حکم دیا ہو

یا

انہیں عقل آ گئی ہو اور وہ بناں پھانسی چڑھے اپنی طبعی عمر گزارنے کی خواہش رکھتے ہوں۔

آپ کا کیا خیال ہے؟