امریکی وزیرِددفاع رابرٹ گیٹس نے ایکپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلیک واٹر نجی طور پر پاکستان میں کام کر رہی ہے۔
وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا اگر بلیک واٹر کی موجودگی ثابت ہو جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔
اے این پی کے غلام احمد بلور نے کہا کہ بلیک واٹر پاکستان میں نہیں امریکی کونسلیٹ سے بات ہوئی تھی
وزیرِ مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی نے کہا بلیک واٹر کہاں پر آپریشنل ہے کچھ پتہ نہیں۔
وزیرِاطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا بلیک واٹر کی پاکستان میں موجودگی سے کب انکار کیا ہے؟
وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں بلیک واٹر کے حوالے سے گیٹس سے متفق نہیں ہوں۔
اینکر طلعت حسین کے پروگرام لائیو ود طلعت میں رابرٹ گیٹس اور حکومتی ارکان کو سنیں تا کہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی رہے۔
اب آپ فیصلہ کریں کون سچا ہے؟
11 users commented in " کون سچا ہے؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackپی پی پی کا کون سے وزیر باقی ہے جس نے بلیک واٹر کے پاکستان میںنہ ہونے کی قسمیں تک نہ کھائی ہوں۔ یہ سب ہی جھوٹے ہیں۔
میرے خیال میں تو سارے سچے ہیں
کیونکہ آہو
جن کا سربراہ وعدہ کر کے یہ کہہ کر مُکر جائے کہ قرآن کی آیت تو نہیں تھی اُن کی بات کرنا ہی وقت کا ضیاع ہے
ہا ہا ہا
ایسا صرف پاکستان میں ہوتا ہے
جی افتخار انکل میں بھی یہی بات کرنے والا تھا لیکن خاموش ہو گیا
آہو سے میری مراد یہی تھی
فرق کیا پڑتا ہے؟ اب تو لگتا ہے کہ پاکستان میں “صرف“ بلیک واٹر ہی کام کررہی ہے۔ 🙂
محسوس تو یہی ہوتا ہے کہ بلیک واٹر نا صرف پاکستان میں موجود ہے بلکہ حکومت کی مرضی سے کاروائیوں میں مصروف عمل بھی ہے۔ ممکن ہے کچھ لوگ پہلے کی طرح اسے مذاق یا سازش گردانیں لیکن یہ بالکل ممکن ہے کہ حکومت کی اعلیٰ شخصیات نے اپنی نجی حفاظت کے لئے ان سے کانٹریکٹ کیا ہو۔ کیونکہ فوج پر تو بھروسہ اب کسی کو رہا نہیں
اس پورے قصے میں ایک شخص کو آپ بھول رہے ہیں وہ ہے رچرڈ ہالبروک۔۔ آپ انہیں پاکستان کے لیے وائسرائے بھی کہہ سکتے ہیں۔۔ امریکی انتظامیہ کے طریقہ کار سے واقفیت ہوتو اس وقت سب سے اہم بیانات رچرڈ ہالبروک کے ہی ہیں۔ باقی زیادہ تر سیاسی اور وقتی بیانات ہیں۔ ہالبروک نے این پی آر کو ایک طویل انٹرویو دیا ہے مجھے جیسے ہی اس کا لنک ملتا ہے میں یہاں پوسٹ کروں گا۔۔۔ اور وہ انٹرویو گیٹس اور گیلانی کے بیانات سے زیادہ اہم ہے کیونکہ انکی سفارشات کسی کی بھی سفارشات سے زیادہ اہم مانی جائیں گی۔ گو کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن گھائل قوموں کو اسطرح کی صورت حال کا سامنا رہتا ہے۔
کل تک جب ہم چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے تو ہمیں کنسپریسی تھوریسٹ کہا گیا۔ شتر مرغ کی طرح آنکھیںبند کرنے اور پروپیگنڈے میںفرق ہوتا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سچ کو سچ کرکے دکھایا۔ لیکن جھوٹے اتنے بھی غیرت نہیں رکھتے کہ اب حکومت‘ بلکہ یہ ملک چھوڑ کر اپنے لند ن والے گھر چلے جائیں
http://talkhaaba.wordpress.com/tag/blackwater/
تلخابہ صاحب جھوٹ تو آپ کے بھہ بہت پکڑے گئے ہیں تو آپ کب پاکستان چھوڑ کر اپنے اصلی گھر واپس جارہے ہیں؟:)
Leave A Reply