امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مجرم قرار دے کر پاکستانی عوام کے دل جیتنے کا موقع ضائع کر دیا گیا۔ اگر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بری کر دیا جاتا تو امریکہ کی پاکستان میں بلے بلے ہو جاتی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اب تک جتنی سزا بھگت چکی ہیں کیا ان کے ناکردہ گناہوں کیلیے کافی نہیں تھی؟ ہمارے ہاں کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ عیسائی مجرموں کو بیرونی دباؤ پر نہ صرف رہا کیا گیا بلکہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ مگر عافیہ صدیقی کے کیس میں سب کچھ الٹ ہو رہا ہے۔ کاش عافیہ صدیقی کو خیرسگالی کے جذبے کے طور پر رہا کر دیا جاتا۔ اس طرح ملک میں امریکہ مخالف جذبات میں کمی بھی آتی اور پیپلز پارٹی کو کریڈٹ بھی مل جاتا۔ اب بھی وقت ہے جس طرح سابقہ صدور بڑے بڑے سزا یافتہ مجرمان کو معافی دے چکے ہیں اسی طرح اگر صدر اوبامہ بھی ڈاکٹر عافیہ کو معاف کر دیں تو پاکستانی ان سے پیار کرنا شروع کر دیں گے۔
18 users commented in " کیا صدر اوبامہ ڈاکٹر عافیہ کو معاف کر سکتے ہیں؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackایسی ڈرامہ بازی کرنے سے امریکی یا انکے ایجنٹ کیسے پاک ہوسکتے ہیں؟ اور جو ظلم کیا اس پعر اسکا حساب کون دے گا؟
تو آپ کو اغواء کرکے ظلم کرکے رہا کردیں آپ کے بھی ہیرو اور بلاگرز کے بھی اور ناچاہتے ہوئے ہمارے بھی ۔۔۔آپ کے اصول پر
مجھے امید ہے اب امریکہ کو انصاف کا علمبردار یا زمین پر جنت قرار دینے والے افراد کو کچھ عقل ا جائے گی۔
بقیہ یورپی ممالک بھی مسلمانوں کے معاملے میںایسے ہی ہیں، فرانس کے تازہ ترین کرتوت بھی معلوم ہوں گے اپکو یقینن
اب سے کوئی تین روز قبل میرے ایک دوست نے بالکل یہی بات کی کہ امریکا سے رہائی ملنے سے امریکا کا امیج بہتر ہوجائے گا۔ لیکن میرا خیال مختلف تھا، کیوں کہ مجھے امید کم ہی تھی کہ عافیہ صدیقی رہا ہوجائیں۔ اگر وہ بری ہوجاتیں تو ان پر ظلم کرنے والے امریکیوں کو لٹکانہ پڑتا جو وہاں کی عدالت کو کسی طور گوارا نہیں۔ رہی بات خلاصی بذریعہ اوبامہ کی تو مجھے یہ بھی فقط ایک سپنا لگتا ہے۔ وہاں کے صدر کو انڈیمنٹی کی طرح اور بھی بہت ساری سہولیات نہیں جو ہمارے صدر کو حاصل ہیں۔
عافیہ کو سزا نہ دینے پر امریکہ کی بلے بلے نہیں ہوتی۔ ایسا سوچنا ایک غلط فہمی ہو گی۔
شعیب صاحب کی بات سے اتفاق کروں گا امریکہ کی بلے بلے ہونے کا قطعا کوئی امکان نہیں۔۔ اور اگر امریکہ کو پاکستان میں بلے بلے کی اتنی فکر ہوتی تو کرنے کو اور کئی کام ہیں۔۔ باقی عافیہ صدیقی کے کیس کا جو بھی فیصلہ ہوتا اس میں فی الحال صرف سائیڈز دستیاب ہیں حقائق نہیں۔۔ جس کی جو مرضی سائیڈ لے لے۔
امریکہ عافیہ صدیقی کو خیرسگالی کے جذبے کے طور پر رہا کرے۔
سمجھ نہیںآتی کہ اس بی بی نے ایسا کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ اس کی کہانی جانے بغیر لوگ پاگل ہوئے جاتے ہیں۔ خیر لوگوں نے اسی طرح ہمدردی کے نام پر زرداری کو بھی صدر بنایا ہے۔ ان محترمہ نے مقدمہ کے دوران اپنے پر لگائے ہوئے کسی الزام سے بریت کی کوشش تو درکنار اس کا اشارہ بھی نہیںدیا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو۔ جو لوگ پاکستان کے لئے اہم ہوتے ہیں (سیاستدان وغیرہ نہیں) انہیں حکومت امریکی جیلوںسے بھی رہا کروا لیتی ہے۔ عافیہ صدیقی کے ساتھ ایسا کچھ معاملہ نظر نہیں آتا۔
مجھے تو وہ وقت یاد آگیا جب اوبامہ کے آجانے سے پورے پاکستان میں ایک خوشی کی لہر دوڑی تھی کہ اب امریکہ میں ایک مسلمان آ گیا ہے تو مسلمانوں پر مظالم نہیں ہوں گے، ہم پاکستانی عوام بھی کتنی معصوم ہے ۔ اوبامہ کے آجانے سے مسائل تو حل نہیں ہوئے ۔ کیونکہ اوبامہ سے زیادہ ہمارے لیڈران نہیں چاہتے ۔ وہ غلام بینے ہوئے ہیں ۔ بس پیسہ چاہی بھیگ مل رہی ہے ۔ اس سے کیا غرض کہ صدر کون ہے
اوبامہ چیخ چیخ کر کہتا تھا وہ عیسائی ہے مگر پاکستان کا رافضی میڈیا اپنے کسی خاص مقصد کو اسکو مسلمان دکھاتا تھا اور خوشی کی لہر بھی ان ہی لوگوں میں کسی جگہ دوڑی تھی – ویسے جن لوگوں اپنا قبلہ کعبہ رافضی-جماعتی میڈیا کو بنایا ہے وہ جھٹکے کھاتے رہتے ہین ایسہ دل لگی میں ایسا تو ہوتا ہے
————————————-
سمجھ نہیں آتا شی-دیانی گروپ اتنی بے شرمی سے جھوٹ کیسے بول لیتا ہے-عافیہ نے سب الزامات سے انکار کیا مگر اسکے وکیل سازش کرتے رہے وہ انکو اپنا وکیل بھی نہین مانتی تھی
اب الزام بھی مظلوم پر دیتے ہو؟
شرم تمکو رافضیو مگر نہیں آتی
اگر ہمارے صدر اور باقی سیاستدان پاکستانی ہیںتو وہ ابھی بھی امریکہ اور صدر اوباما سے پیار کرتے ہیں اس کے لئے عافیہ صدیقی کی رہائی ضروری نہیں
عافيہ کے دوست طالبان ميدان ميں؛
Taliban to execute US soldier if Aafia not released
PESHAWAR: The Afghan Taliban on Thursday demanded the release of Dr Aafia Siddiqui, a Pakistani scientist who has been convicted by the US court on charges of her alleged attempt to murder US soldiers in Afghanistan, and threatened to execute an American soldier they were holding currently. They claimed Aafia Siddiqui’s family had approached the Taliban network through a Jirga of notables, seeking their assistance to put pressure on the US to provide her justice.
http://www.paktribune.com/news/index.shtml?224245
مسلمان ہی کو مسلمان کی فکر ہوتی ہے اب رافضی تو مسلمان کی فکر کرنے سے رہے
انہوں نے یہ زلیل حرکت کی کہ مسلمان عورت کو بیچا۔ فیصل صالح حیات کو ابھی بھی فکر لگی ہے کہ کہیں وہ مظلوم عورت رہا نہ ہوجائے
سمجھ نہیںآتی کہ اس بی بی نے ایسا کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ اس کی کہانی جانے بغیر لوگ پاگل ہوئے جاتے ہیں۔ خیر لوگوں نے اسی طرح ہمدردی کے نام پر زرداری کو بھی صدر بنایا ہے۔ ان محترمہ نے مقدمہ کے دوران اپنے پر لگائے ہوئے کسی الزام سے بریت کی کوشش تو درکنار اس کا اشارہ بھی نہیںدیا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو
——————————————————————————
خرم بھائی ،اگر آپ کومحترمہ کی کہانی معلوم ہے تو آپ سنا دیں۔
میرے خیال سے لوگ پاگل اس لیے ہوتے جا رہے ہیں کہ وہ ایک پاکستانی مسلمان خاتون ہے جو غاصب کی قید میں ہے،اور کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔
اور آخر میں آپ جیسے کہہ رہے ہیں کہ “ہم چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو” یہی جذبہ دیگر پاکستانیوںکے دلوں میں بھی ہے۔
انکے اوبامہ اور ہمارے مشرف و زرداری میں فرق ہے جی
یاسر صاحب
آپ لکھتے ہیں اور آخر میں آپ جیسے کہہ رہے ہیں کہ “ہم چاہتے ہیں کہ انہیں سزا نہ ہو۔۔۔۔ یہ بتائیں کیا اسکا یہی مطلب بنتا ہے جو خرم نے لکھا ہے؟ وہ تو کہ رہا ہے کہ عافیہ پر لگائے گئے الزامات میں حقیقت ہے مگر پھر بھی لوگ چاہتے ہیں کہ وہ رہا ہوجائیں وہ تو اپنا غصہ نکال رہا ہے کہ مت رہا کرو اور سزا دو
سبحان اللہ آپ محبت مین بہہ گئے اور عبارت کو معشوق کی خاطر مطلب کے معنی پہنا دیئے
احمد صاحب، عبارت کا مطلب آپ غلط سمجھے کہ میں، بہتر ہے جنہوں نے خود لکھا، یعنی خرم بھائی وہی بتا دیں کہ انہوں نے کیا لکھا۔
وہ بیان بدلنے میں یکتہ ہیں بزرگ انکو تمغہ عنائیت کرچکے ہیں
خیر اصل نکتہ آپ کا انجان ہونا اور عشق تھا
یاسر بھائی احمد بھائی نے درست کہا ہے۔ میں نے طنز ہی کیا تھا۔ اور پیارے بھائی عافیہ کی کہانی ان کے سابق خاوند نے بھی بیان کی تھی۔ اس کے مطابق تو بات کچھ اور ہے۔
احمد بھائی – اگر ناگوار نہ ہو تو ارشاد فرمادیتے کہ بیان کہاں اور کب بدلا؟ آخر آپ نے بات کی ہے تو اس کی کوئی سند تو ہوگی آپ کے پاس۔
Leave A Reply