اب تک کیے گئے ہمارے سروے کیمطابق 94 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ ہماری التجاؤں پر غور نہیں کرے گا۔ ہماری ان کی نہ تو برابری ہے اور نہ ہی ہم میں سختیاں جھیلنے کا جگر ہے اسلیے حکم دینا تو کجا ہم سودے بازی بھی نہیں کر سکتے۔ بس لے دے کے ایک التجا رہ جاتی ہے جو ہم مسلسل کئے جا رہے ہیں۔
امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منقتلی پر غور کرے – صدر زرداری
امریکہ پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے بقایا جات ادا کرے – صدر زرداری
امریکہ کی نئی سکریننگ پالیسی پر نظرثانی کی جائے اور پاکستان کا نام فہرست سے نکالا جائے- صدر زرداری
شدت پسندوں کیساتھ لڑائی میں اب تک پینتیس ارب ڈالر کے نقصان سے پاکستان کی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک پاکستان کو اپنی تجارتی منڈیوں تک رسائی دیں – صدر زرداری
فرینڈز آف پاکستان مالی اور اقتصادی امداد کے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں – صدر زرداری
امریکہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل کرے – صدر زرداری
امریکی امداد کو پاکستانی حکومت کے ذریعے استعمال کیا جائے – صدر زرداری
پاک بھارت مذاکرات کیلیے امریکہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرے – نواز شریف
ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں – نواز شریف
امریکہ پاکستان میں بجلی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے – نواز شریف
2 users commented in " التجا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackچندے کے پیسوں سے مساجد پوری نہیں ہوتیں اور بھیک سے بھوک نہیں مٹتی۔ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اور اس کے لیے صالح معاشرے کی تعمیر سب سے پہلے ضروری ہے۔ ایک ایسا انقلاب جس کے ذریعہ کرپشن کا اور کرپٹ لوگوں کا مکمل خاتمہ ۔ اس کے بغیر تو التجاء التجاءالتجاءالتجاء اور بس التجاءکرتے رہو کوئی فائدہ نہیں ۔
رچرڈ پالبرک نے ان تمام باتوں کا بہت سادہ جواب دے دیا کہ عافیہ کے معاملہ میں پاکستانیوں کو چاہیے کہ امریکی عدالت کا احترام کریں۔ دوسرے لفظوں میں پاکستانیوں کو امریکی فوجیوں، حکومت اور شہریوں کا بھی احترام کرنا چاہیے اور ان کا ہر مطالبہ من و وعن تسلیم کرلینا چاہیے۔
Leave A Reply