جنگ اخبار کی خبر من و عن اسلیے شائع کی جا رہی ہے کہ یہ بہت مزے دار ہے۔ آپ بھی پڑھیے اور ایلیٹ کلاس کی مستیوں کی داد دیجیے۔
کراچی…دوستی ہو تو ایسی، یہ مثل اس وقت صادق آئی جب پی آئی اے کا ایک پائلٹ ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ کے بغیر ہی اپنے دوست کوطیارے میں بٹھا کرلندن لے اڑا یہاں تک کہ امیگریشن سے پاسپورٹ پر روانگی کی اسٹامپ بھی لگانے کی زحمت گوارا نہ کی۔ یہ واقعہ کل کراچی سے لندن کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 787 پر پیش آیا۔ طیارہ تھا بوئنگ 777 اور پائلٹ تھے کپٹن حامد گردیزی، جو ان دنوں پی آئی اے کا طیارہ اڑانے کے ساتھ ساتھ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر پرنسپل ڈائریکٹر ایر پورٹ سروسز کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور مسافر تھے سی اے اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور سابق وزیر سید سلیم احمدزیدی۔ پی آئی اے کی لندن پرواز کا مقررہ وقت صبح دس بجکر 55منٹ تھا۔ سی اے اے کے ممبر بورڈ سلیم زیدی 11 بجے ایرپورٹ پہنچے ،کپٹن گردیزی انہیں لینے طیارے سے باہر آئے اور سیدھے لے جاکر کاک پٹ میں بٹھا دیا ۔ اس موقع پر پی آئی اے ، ایف آئی اے، امیگریشن اور اے ایس ایف کا عملہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتا رہا۔ سلیم زیدی کے پروٹوکول کیلئے آنے والے سی اے اے کے اعلی حکام بھی خاموش رہے۔ جب کپٹن گردیزی کو صورتحال کے بارے میں بتایا گیا تو انھوں نے ہدایت کی کہ یہ خانہ پوری بعد میں پوری کرلی جائے۔ گیارہ بجکر دس منٹ پر طیارہ لندن کیلئے پرواز کرگیا۔ تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد ہی ایک مسافر اعظم خان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے 11بجکر 36 منٹ پر طیارے کو واپس کراچی آنا پڑا۔ اس دوران جب کیپٹن حامد گردیزی کو معاملے کی نزاکت سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے بورڈ ممبر سلیم زیدی کا پاسپورٹ امیگریشن حکام کو روانگی کی اسٹامپ لگوانے کیلئے بھجوا دیا اور سلیم زیدی خود طیارے سے باہر نہیں آئے۔ سلیم زیدی کی لندن کی اس پرواز پر بکنگ بھی نہیں تھی۔ سی اے اے حکام کی معرفت پی آئی اے اسٹاف نے 12 بجکر 9 منٹ پر سلیم زیدی کی بکنگ کی اور 12 بجکر 10 منٹ پر ان کا ٹکٹ جاری ہوا اور دن 12 بج کر 35 منٹ پر طیارہ ایک بار پھر لندن کیلئے پرواز کرگیا۔ اس سے پہلے سلیم زیدی کا سوٹ کیس بھی طیارے میں رکھا گیا جو پہلے ایرپورٹ پر ہی رہ گیا تھا۔ یہ ساری تفصیل سی اے اے لاگ بک میں درج ہے۔ پی آئی اے ریکارڈ کے مطابق پرواز کی روانگی کے پونے دو گھنٹے بعد ایک بجکر 57منٹ پر سلیم زیدی کا بورڈنگ کارڈ خانہ پوری مکمل کرنے کیلئے جاری کیا گیا۔ پاکستان میں ایو ی ایشن کی تاریخ کا یہ انوکھا کارنامہ انجام دینے والے کپٹن حامد گردیزی خودکو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا قریبی دوست بتاتے ہیں اور انہیں سی اے اے کا پرنسپل ڈائریکٹر ایرپورٹ سروسز بنانے کا حکم وزیراعظم ہاؤس سے ہی آیا تھا، حالاں کہ کیپٹن گردیزی اس کام کا تجربہ نہیں رکھتے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق کپٹن گردیزی مہینے میں 20 دن طیارہ اڑاتے ہیں اور ملک سے باہر رہتے ہیں۔ اس طرح وہ سی اے اے سے پرنسپل ڈائریکٹر کی تنخواہ لینے کے علاوہ پی آئی اے سے فلائنگ الاؤنس کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ بھی وصول کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سی اے اے بورڈ ممبرسلیم زیدی بھی اپنے آپ کو صدر مملکت کا قریبی دوست بتاتے ہیں ۔ ادھر ایرپورٹ حکام کا کہنا ہے اگر امیگریشن کی اسٹامپ کے بغیر سلیم زیدی لندن پہنچ جاتے تو یہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور پاکستان کیلئے انتہائی بدنامی کا سبب بنتا کیوں کہ سلیم زیدی ایسے مسافر ہوتے جن کا کوئی ریکارڈ نہ تو پی آئی اے کے پاس تھا اور نہ ایف آئی اے امیگریشن کے پاس۔ سلیم زیدی کو بورڈنگ کارڈ کے بغیر طیارے میں سوار ہونے کی اجازت دینے کے بارے میں اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ با اثر لوگوں سے بورڈنگ پاس مانگا جائے تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں ۔
13 users commented in " یہ کیا ہو رہا ہے؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاسکے دو رخ دیکھیے۔۔
ایک تو بااثر افراد کی موج مستیاں اور اپنے آپ کو قانون سے اتنا بلند سمجھنا کے بین الاقوامی رائج طریقہ کار کو بھی محض ایک انتباہ کی حیثیت دینا جیسے سگریٹ کی ڈبیا پر لکھی ہدایت۔
اور دوسرا رخ یہ کہ لندن پہنچنے پر عزت افزائی ہوتی تو پھر یہی شہزادے فورا باوقار پاکستانی بن جاتے اور اپنے کرتوتوں پر قصور ٹہراتے پاکستانی تعلق کو اور یہ بھی ممکن تھا کہ یہی اخبار لندن ایر پورٹ پر پاکستانی اعلی افسر کے ساتھ برے سلوک کی خبریں جلی حروف میں شائع کرتا۔
شرم تم کو مگر نہیں آتی
راشد کامران صاحب کا اندازہ درست ہے ۔ بالکل ايسے ہی ہوتا آيا ہے
مجھے آج سے چھ دہائيوں سے زيادہ پيچھے جب پرائمری سکول میں طالبعلم تھا میں نے ايک لطيفہ يا کہاني پڑھی تھی ۔
اُستاد ۔ شير انڈہ ديتا ہے يا بچہ ؟
شاگرد ۔ جناب ۔ شير جنگل کا بادشاہ ہے ۔ اُس کی مرضی ہے انڈہ دے یا بچہ
جناب ۔ يہاں جنگل کے بادشاہ بيٹھے ہيں ۔ اُن کا جو جی چاہے کريں
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
انشاء اللہ ۔ وہ دن دورنہیں کہ اب سب کچھ ٹھیک ہوجائےگا۔ کیونکہ اب ہماری عدالتیں ٹھیک کام کرنےلگے۔ اوراب انصاف کی امیدرکھنی چاہیے۔ تویہ سب گردیزی وغیرہ سب ٹھیک ہوجائیں گے۔ اللہ تعالی میرےملک کودن دگنی اوررات چوگنی ترقی دےآمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
آج نیوز پر اسلام آباد ٹو نائٹ میں فاروق ستار کا انٹرویو بہت سے لوگوں کے بہت سے سوالات کے جوابات دے رہا ہے!
اس ملک میں سیاہ ست میں اس وجہ سے تو نہیں آیا جاتا کہ ٹھپے لگواکر آیا جایا جائے ۔
یہ الو کے ۔۔۔۔۔۔۔ میڈیاوالے سمجھتے کیا ہیں اپنے آپ کو ۔ ان کا تو کام بس اب معزز ، شریف اور مصروف ترین لوگوں کاپیچھا کرنا اور انکو بدنام کرنا رہ گیا ہے۔ بس اپنا ریٹ بڑھواناچاہتے ہیں۔ (وضاحت حقیقی منجانب پریذیڈنٹ اینڈ پرائی منسٹر ہاؤس)
اندھیرے میں روشنی کی کرن!
http://www.jang-group.com/jang/feb2010-daily/25-02-2010/col8.htm
This Country was get buy the Hard work and Successs of Grate world Leader Qauid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah. And Now we Pakistani peoples destroying our Country. i will like to just say that .That Day will no longer when this Country Nation will b Popular in world in Name of 3rd Clas Nation in Corruption and Braek Law. Now this Country should be Finish ,we r Not Able for Freedom.
خدا نخوستہ اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو،بجائے اس طرح کی سوچ رکھنے کے (جو ایک دشمن کی سوچ تو ہو سکتی ہے دوست کی نہیں) شہباز صاحب آپ اس ملک کے اداروں کو صرف برا نہ کہیں انہیں صحیح کرنے کی کوشش بھی کریں خود کو اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو صحیھ کر کے،اور یہ ثابت کر کے کہ ہم نہ صرف آزادی کے حقدار تھے بلکہ اس ملک کو دنیا کے لیئے ایک بہترین مثال بناسکتے ہیں!
ایسی باتیں نہ آپکو کچھ دے سکتی ہیں نہ اس ملک کو!
Dear Abdullah Bhai, Told me the true Answer from the deep of yuor Heart. If u r True Person ,then think R we pakistani Peoples r able for a Freedon Country. Do u u know that What was Mean Paistan. Then Mean of Pakistan “A Neat Clean Place to Live with Pace” But our Politicle have destroy our Country and Still now Getting Loan in the Behalf of Pakistan. Look in Lahore u will see Fraud and Bluff Peoples every where,we a killing a poor person for just some Hundered rupees. Here is not Law,Because if u have money in your Pocket then u can buy the Law.@day India is Strong more then Pakistan, Because Now the Goverment is Serious to Make the Progress of India in ALL IT and others Fields. But in Last 14 Years what Progress u have see in Pakistan. It is the Kindness of My Hero Dr Abdul Qadir Khan, whose made a Atom Bomb for PAkistan.If 2day Pakistan is Stand in Atomic Power COuntry then that is the Gift of Qadeer Khan.we Peoples not care our kind friend.India Made Dr.Abdul Kalam the President of India,and we Pakistani Goverment what did with Dr Abdul Qadeer Khan.???????????????????????????????? Think yar .How we can make beeter pakistan.Never Ever. Because we Pakistani r 3rd class Nation. whose think just own benefit. Not the Benefot of this COuntry
Dear Abdullah Bhai, Told me the true Answer from the deep of yuor Heart. If u r True Person ,then think R we pakistani Peoples r able for a Freedon Country. Do u u know that What was Mean Paistan. Then Mean of Pakistan “A Neat Clean Place to Live with Pace” But our Politicle have destroy our Country and Still now Getting Loan in the Behalf of Pakistan. Look in Lahore u will see Fraud and Bluff Peoples every where,we a killing a poor person for just some Hundered rupees. Here is not Law,Because if u have money in your Pocket then u can buy the Law.@day India is Strong more then Pakistan, Because Now the Goverment is Serious to Make the Progress of India in ALL IT and others Fields. But in Last 14 Years what Progress u have see in Pakistan. It is the Kindness of My Hero Dr Abdul Qadir Khan, whose made a Atom Bomb for PAkistan.If 2day Pakistan is Stand in Atomic Power COuntry then that is the Gift of Qadeer Khan.we Peoples not care our kind friend.India Made Dr.Abdul Kalam the President of India,and we Pakistani Goverment what did with Dr Abdul Qadeer Khan.???????????????????????????????? Think yar .How we can make beeter pakistan.Never Ever. Because we Pakistani r 3rd class Nation. whose think just own benefit. Not the Benefit of this COuntry
ہاں بہت دیر ہوگئی ہے مگر اب اور دیر کی گنجائش نہیں ہے ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت،
کبھی کبھی میں بھی آپ کی طرح مایوس ہو جاتا ہوں مگر جب اپنے اللہ کا فرمان یاد آتا ہے کہ مایوسی کفر ہے تو ایک نئے جذبے اور نئے ولولے سے اپنے حصے کا کام کرنے لگتا ہوں،پاکستان میں اب بھی کہیں نہ کہیں روشنی کی کرنیں موجود ہیں جو ہمیں راستہ دکھاتی ہیں مگر ہم اپنی آنکھوں پر چڑھے تعصب کی وجہ سے انہیں دیکھ نہیں پاتے!
اگر یہ روشنیاں نہ ہوتیں تو پاکستان کب کا تباہ و بر باد ہوچکا ہوتاسو مایوسی کو دور پھینک کر اپنے حصے کا کام کرتے رہیئے،وہ کہتے ہیں نا جب تک سانس تب تک آس:)
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا!
ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نظر بندی کے حوالے سے بس اتنا ہی کہں گا کہ کچھ چیزیں جیسی نظر آتی ہیں ویسی ہوتی نہیں ہیں!
Abdullah u say Right, u r Really Tru Person.Here arae Some unseenable light(U can say that worship Peoples)Due to their worshiping .2day Pakistan is Stand. @nd u say that About Dr Abdul Qadeer Khan .Somethings Haven’t that Look like Facts.there Back is others.(Jo Nazer ata hay waysa Hota Nahi) Mager YAr Bahanchod America Kis leay Pakistan ki Goverment ko apnay Control May kr raha HAy.Because he want to Attack China with India.Now a Days Chinies Nation is Becomg as a Hard work Nation in world.i m no Politicle Student. i m web developer Engineer. But Some time when thinks yar Leave that Pakistan and Stay in Middle COuntry or SingaPore.Then my Heart Voice Call me .Yeh Dais Apna HAy Ess dais k Gareebo ko Apna Elum do. And i wana Become a Software Engineer From UET that is my Dream.what Reason,because 2day i have not Money to Learn some Courses.But my Dream is that when i will become Software Engineer.then i will Provide Free Software Engineer Short COurse Free to Poor Students whose HAve ABility.jo jmujay Na mela wo on poor kids ko do ga Jo Pakistan k leay kuch krnah chahtay hain
Please Remember me in Prayer. i m Happy that u r Good Boy
Take CAre
Leave A Reply