مختاران مائي کےساتھ زيادني ہوئي اور ہم نے دکھاوے کے طور پر مجرموں کو سزا دے دي۔ پھر جب کورٹ نے انہيں بري کر ديا تو ہم نے دنيا کے ڈر سے انہيں دوبارہ اندر کرديا۔
پھر ڈاکٹر شازيہ کا کيس منظرعام پر آيا اور جب ديکھا کہ اس کيس ميں ايک فوجي بھي ملّوث ہے تو ہم نے ڈاکٹر شازيہ کو ملک سے ہي باہر بھيج ديا۔
سونيا ناز کا کيس جيو ٹي وي نے حکومت کے سامنے رکھا ھے جس ميں سول سروس کے لوگ ملّوث ہيں تو حکومت نے پھر تفتيش کا بہانہ کر کے کيس کو سردخانے ميں ڈالنے کي کوششيں شروع کر دي ہيں۔
يہ تو وہ کيس ہيں جو ميڈيا کے ذريعے منظرعام پر آۓ ہيں اس کے علاوہ پتہ نہيں کتنے کيس ربّ کے حضور روزانہ درج ہوتے ہوں گے۔ مگر جب آخرت سے ايماں ہي اٹھ جاۓ تو پھر کسي کو کوئي پرواہ نہيں ہوتي۔ اب جب امريکہ ريٹرن اور مغرب ميں پلا وزيراعظم ہو اور لادين آرمي کا لادين صدر ہو تو کسي کو کيا پرواہ کہ کہاں زيادتي ہو رہي ہے اور کہاںظلم ہو رہا ہے۔
پرواہ ہے تو اس بات کي کہ ہمارا اقتدار کتنا لمبا ہو سکتا ہے۔ اس کے ليۓ ہميں انتخابات ميں دھاندلي بہي کرني پڑے يا امريکہ کے آگے ننگا ہونا پڑے ہميں ہر چيز منظور ہے۔
3 users commented in " مختاراں مائي، ڈاکٹر شازيہ اورسونيا ناز "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackThe lady doctor you talked about, I think her name is Dr. Shazia Khalid not Dr. Shehnaz.
جی ہاں وہ ڈاکٹر شازيہ ہيں ، جنکے بارے ميں ہمارے عظيم صدر نے کہا کہ اگر ميں نے انکے کردار کے بارے ميں ميڈيا کو بتا ديا تو انکو صدمہ ہوگا۔انہونے اس وقت تو کچھ نہيں بتايا ليکن اگلے دن اخبارات ميں پروپگنڈا شروع کرديا گيا۔ ہمارے يہ عظيم صدر ہيں جنکا کردار يہ ہے کہ جو اپنے ايک حکم کے ذريعے ايک پوری سياسی جماعت کو جس سے الطاف حسين جيسے ليڈر کی ہوا نکل جاتی ہے کو پس زنداں اور روپوش ہونے پر مجبور کرديا ہو، جو بيک جنبش زبان بڑے سے بڑا کام کروانے ميں ماہر ہے وہ اپنے حکم سے مختاراں مائی ، ڈاکٹر شازيہ اور سونيا ناز جيسی مظلوم خواتين کو انصاف فراہم کرانے کا حکم جاری کرتے ،انہونے يہ کہہ ديا کہ پاکستان ميں تو يہ کہا جاتا ہے کہ ريپ کرواؤ مال بناؤ اور کينيڈا کا ويزہ لو۔
Yeh website siasi jamaton kay dil ki bharas nikalnay ka plateform naheen bnna chahiay,yeh sab aik hi thali kay chatay batay hain or yahan likhnay walay ziada ter woh hain jin kay dil in ki harkaton say jalay howay hain, is mulk ki tabahi main yeh sab baraber kay shareek hain,
Leave A Reply