کل وال سٹریٹ نیویارک سٹاک ایکسچینج کو ہم کمپیوٹر پر واچ کر رہے تھے کہ اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ مارکیٹ سینکڑوں پوائنٹ نیچے گرنے لگتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دس منٹ میں مارکیٹ جو منفی چار سو پوائنٹ پر تھی منفی نو سو اٹھاونے پوائنٹ پر پہنچ جاتی ہے۔ مگر ابھی ہم اسی بات پر حیران تھے اور اپنے ہزاروں ڈالر کے نقصان پر کف افسوس مل رہے تھے کہ اگلے دس منٹ میں مارکیٹ دوبارہ واپس منفی تین سو پوائنٹ پر چلی جاتی ہے۔ یہ سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔
آج خبروں میں اس کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ایک شک یہ ہے کہ کسی ٹریڈر نے 16 ملین ڈالر فروخت کرنے کی بجائے غلطی سے 16 بلین ڈالر فروخت کیلیے ڈال دیے۔ کسی کا خیال ہے کہ کمپیوٹروں پر آرڈروں کا قصور ہے اور پروگرامنگ کی غلطی کی وجہ سے یہ سب اتھل پتھل ہوئی۔ نیسڈیک نے اس دوران بیچے اور دیخریدے گئے شیئر کینسل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باوجود بیس منٹ میں لوگوں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔ آج صدر اوبامہ نے اس واقعے کی مکمل تفتیش کا اعلان کیا ہے۔
6 users commented in " امریکی سٹاک ایکسچینج کی تاریخ کا غیرمعمولی واقعہ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackوال سٹریٹ میں پہلے تو سرکٹ بریکر کا نظام تھا کہ بازار پچاس پوائنٹ گرے یا چڑھے تو ٹریڈنگ معطل ہو جاتی تھی۔ اب نہ جانے وہ تھا یا نہیں۔ سنا ہے کسی ٹریڈر نے پراکٹر اینڈ گیمبل کے حصص میں باٹھا مار دیا تھا۔ بازار ناگہانی طور پہ گری اور اتنا گری کہ کیو میں لگے سٹاپ لاس کے سودے بھی متحرک ہو گئے جس سے گراوٹ مز ید شدت اختیار کر گئی۔ بہر حال، بازار حصص کی اپنی ہی دنیا ہے۔اس کے کرب اور اس کی شادمانی عجیب ہی ہوتے ہیں۔
عرفان صاحب، شاید سرکٹ بریکر لگانے کا وقت ہی نہیںملا ہو گا کیونکہ دس منٹ میں مارکیٹ دھڑام سے نیچے گر گئی۔ اب ہو سکتا ہے کوئی ایسا سرکٹ بریکر لگا دیاجائے جو چند منٹ کے اندر ہی چالو ہو جایا کرے۔
میرے ذاتی خیال میں یہ کام سٹے سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ منٹوں میں پوبارہ ہوجائیں اور منٹوں میں لُٹیا ہی ڈوب جائے۔
ہاہاہاہا۔ بیوقوفوں کیساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔
روبوٹ ٹریڈنگ کا تما شہ ھے جی۔یہ کسی ٹریڈر کی غلطی نہیں ھے۔جان بوجھ کر اور روبوٹ ٹریڈنگ کے سسٹم کو سمجھنے والے کی کاروائی دیکھائی دیتی ھے۔مجھے بہت پہلے سے ہی اس بات کا خدشہ تھا۔اس لئے میں جاگتے ھوئےحصص کی خریدو فروخت کرتا ھوں۔lol
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
سٹاک ایکسچینج کی تواتنی سمجھ بوجھ نہیں ہے مجھےتوایک انگلش فلم یادآرہی ہے جس میں ہیکرکچھ اسی طرح تمام کمپیوٹرزکوہیک کرتاہےکہ اس کے ہاتھوں میں سٹاک ایکسچینج،ٹریفک اشارات اورکئی ایسےادارےجوکہ کمپیوٹرسےچلتےہیں اس کےہاتھوں میں اسطرح کھیلتےہیں جسطرح مداری کے ہاتھوں میں شیر۔
والسلام
جاویداقبال
Leave A Reply