ایک بھائی وزیراعظم ہے اور جعلی ڈگری کے جرم میں اسمبلی کی رکنیت کھونے والے جمشید دستی کی ایک جلسے میں حمایت کر رہا ہے اور دلیل یہ دے رہا ہے کہ ڈگری کی شرط پرویز مشرف نے نوابزادہ نصراللہ خان کو اسمبلی سے باہر رکھنے کیلیے رکھی تھی۔
دوسرا بھائی ایک اور حلقے سے جعلی ڈگری کے چکر میں مستعفی ہونے والی امیدوار کے خلاف الیکشن لڑ رہا ہے۔ جس دن وزیراعظم نے جمشید دستی کے لیے ووٹ مانگے اسی دن دوسرے بھائی نے جلسے میں عوام سے پوچھا کیا وہ جعلی ڈگری رکھنے والی امیدوار کو ووٹ دینا پسند کریں گے۔
اتنے پڑھے لکھے اور بااثر افراد اس طرح کی حرکت کر سکتے ہیں تو پھر عام آدمی حق بجانب ہے کہ وہ ہر طرح کے جھوٹ، مکر اور فریب سے اپنا کام نکالے۔
ہماری بدعا ہے کہ جمشید دستی اس الیکشن اس طرح ہارے کہ اس کی ضمانت ضبط ہو جائے۔ مگر لگتا ہے ہماری بدعا منظور ہوتی نظر نہیں آتی۔ کیونکہ خدا دعائیں قبول کرتا ہے بدعائیں نہیں۔
یہ تحریر حامد میر کے کالم سے موخوذ ہے۔ ان کا کالم یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
اسی موضوع پر جاوید چوہدری کے دھواں دھار کالم یہاں اور یہاں پڑھیے۔
12 users commented in " دو بھائیوں کا کھلا تضاد "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackلیکن اگر خاص و عام ہر آدمی اپنا کام ہر طرح کے جھوٹ، مکر اور فریب سے نکالنے کو درست سمجھنا شروع کر دے تو ذرا تصور کیجیئے معاشرے کی زبوں حالی اور پستی کا کیا عالم ہو گا۔ اور پھر موت کے بعد جو اللہ کے سامنے ہر ایک کو اکیلے اکیلے خود اپنا حساب دینا ہے اس کا کیا بنے گا؟
کن لوگوں سے اميديں لگائے بيٹھے ہيں آپ ؟ جن جن لوگوں نے قوم کا مال دونوں ہاتھوں سے لُوٹا وہ بطور صدر ۔ مشيران اور وزراء حکومت کر رہے ہيں ۔ اعلٰی عدالتيں فيصلے کر رہی ہيں مگر عمل مفقود ہے ۔ اگر عوام درست ہوں تو عدالتوں کے درست فيصلوں پر عمل کروانے کيلئے اُٹھ کھڑے ہوں
زندگی میں سب کچھ حاصل ھو گیا ۔بس ایک آخری خواھش ھے۔زرداری گیلانی نوازشریف الطاف حسین کے سر پر ایک ایک گندا انڈا توڑ سکوں۔کیا یہ حضرات میری زندگی کی آخری خواھش پوری کریں گئے؟اللہ کے نام پر غریب کی خواھش پوری کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
یہ ہمارا پیارا ملک پاکستان ہے۔ یہاں سب کچھ چلتا ہے!
دو بھائی ہی کیا، اگر میاں بیوی بھی الیکشن میں کھڑے ہوتے ہیں تو ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جو بالکل متضاد ہوتی ہیں۔ اوپر سے دلائل ایسے کہ بندہ دنگ رہ جائے۔
ویسے بھی یہ تقاریر بعد از اقتدار مزاحیہ تحریر کی صورت اختیار کرلیتی ہیں۔ ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو اپنی تقاریر سنا سنا کر شغل فرماتے ہیں۔
گیلانی صاحب نے یہ بھی کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ تمام جماعتوں کے متعدد اراکین کی تعلیمی اسناد جعلی ہونے کی بات ہوتی ہے جو کہ پارلیمان کی تذلیل ہے۔
لنک
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/05/100513_gillani_assembly.shtml
جعلی ڈگریوں کے جرم کرنے والوں کی اسمبلی میں ہی چھترول کروائی جائے۔
یاسر خوامخواہ جاپانی صاحب زرا یہ بھی تو بتائیں کہ الطاف حسین نے قصور کیا کیا ہے جو آپ اس کے سر پر گندہ انڈہ توڑنا چاہتے ہیں؟؟؟
یا صرف بغض معاویہ ہے؟؟؟
یہ ایک کتاب ہے جس کا اردو ترجمہ جانورستان کے نام سے شائع ہوچکا ہے!اس میں خود کو بھی ڈھونڈیں شائد گدھے کی شکل میں پاکستانی نظر آسکیں!
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/05/100513_animal_farm.shtml
جناب عبداللہ اگر آپ نے تاریخ پڑھی ھے تو محترم آپ نے بالکل بجا فرمایا کہ بغض معاویہ ھے!!!ویسے ایک دفعہ پھر وضاحت کر دوں۔کہ میں اہل تشیعہ نہیں ھوں۔دوسری بات یہ ھے کہ میں ایم کیو ایم کو نہیں جانتا تھا۔ لیکن انہوں نے جاپان میں مجھے اپنے آپ کو دیکھایا ھے۔میرے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا لیکن اپنے ھی بندوں کے آٹھ سالہ بچے کو اغوا کر کے زبردستی ایم کیو ایف وصول کیا گیا۔اور جناب یہاں کی پولیس غیر جانب دار ھوتی ھے۔آپ کے الطاف بھائی کے چندہ وصولی کا حکم نامہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ھے۔اوریجنل دستخط کے ساتھ۔اور اسکے علاوہ کیا کچھ تھا وہ دیکھا کاغذی ثبوت کے ساتھ۔میرا آپ کی دل آزاری کا کوئی ارادہ نہیں ھے۔نہ میں ایسا چاھوں گا۔لیکن برائے مہربانی آپ اندھی عقیدت میں بت پرستی سے بڑھ کر شخصیت پر ستی نہ کریں۔جب آپ حقیقت پسندی سے جائزہ لیں گئے تو آپ کو بہت کچھ نہ نظر آنے والی حقیقتیں بھی نظر آنا شروع ھو جائیں گئی۔ویسے میرے لئے تمام سیاستدان ایک جیسے ھی ھیں۔یعنی گدھا گھوڑا ایک برابر۔میں خلافت کا قائل ھوں اور سب سے پہلے میں نے خلیفہ بننا ھے۔کسی کے میدان مارنے سے پہلے۔
یاسر خوامخواہ جاپانی،میں کسی کی عقیدت میں اندھا نہیں ہوں،
البتہ کسی بھی بات پر یقین کرنے سے پہلے ثبوت مانگتا ہوں اور وہ مجھے نہیں ملتے،کہانیاں بہت ملتی ہیں جیسے کے آپکی لکھی کہانی!!!!
🙂
اب جو کچھ آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا اس کی فوٹو کاپی محفوظ بھی کر لیتے تو بہتر ہوتا بوقت ضرورت ہم جیسوں کو دکھانے کے کام آتا!
ویسے کمال ہے کہ جاپانی پولس نے ان ثبوتوں پرالطاف حسین کے خلاف مقدمہ قائم نہیں کیا؟اور نہ ہی س کے خلاف کوئی چارج شیٹ جاری کی؟؟؟
جعلی ڈگریوں کے جرم کرنے والوں کی اسمبلی میں ہی چھترول کروائی جائے۔۔۔۔فرحان دانش۔
متفق علیہ۔
Leave A Reply