پہلے تین کرکٹرز کو جال میں پھنسایا گیا یعنی ٹریپ کیا گیا اور ان کے کیریئر کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ اب رہی سہی کسر ایک اور انڈرکور پاکستانی نے یاسر حمید کو جال میں پھنسا کر پوری کر دی۔ اس ویڈیو میں لگتا ہے یاسر نے وہی باتیں دہرائی ہیں جو اخباروں میں پڑھی ہیں اور اگر کوئی اپنی طرف سے کہی بھی ہے وہ صرف چھوڑی ہے۔ آپ کو معلوم ہی ہے کہانی کو مسالے دار بنانے کیلیے لمبی لمبی چھوڑنے کی ہم لوگوں کی عادت ہے۔ اس خفیہ ویڈیو سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو مگر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یاسر حمید ان تینوں کھلاڑیوں کے سخت خلاف ہے۔
اب رمضان کے مہینے میں شراب کی چسکیاں لینا اور پھر کہنا کہ خدا نے اسے بچا لیا۔ یہی دوغلہ پن ہماری مسلمانی پر داغ ہے۔ ہو سکتا ہے یاسر نے بھی کسی غامدی وغیرہ سے شراب کے حلال ہونے کا فتوی لے لیا ہو۔ بہر حال لگتا ہے یاسر نے انجانے میں ایسی باتیں کر کے نہ صرف تینوں کرکٹرز کے مسئللے کو مزید الجھا دیا ہے بلکہ اپنے آپ کو بھی خطرے میں ڈال لیا ہے۔
ہم عمران خان کی بات کی تائید کریں گے کہ اس دفعہ جرم کرنے والوں کو اتنی کڑی سزا دو کہ باقی کرکٹرز کی آنے والی نسلیں بھی ایسا جرم کرنے سے پہلے سو بار سوچیں۔
12 users commented in " چھوڑو یاسر حمید "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackپہلے والے کھلاڑی سازش کا نشانہ بنے یا وہ قصور وار تھے، یہ بات اب یاسر حمید کی عظیم حماقت کے بعد ثانوی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔
یاسر کو منہ کھولنا ہی نہیں چاہئے تھا۔ اب مکرنے سے کیا فائدہ۔ اسے کہتے ہیں، آ بیل مجھے مار۔
“کسی غامدی وغیرہ سے شراب کے حلال ہونے کا فتوی لے لیا ہو۔۔۔“
یہ بات خوب کہی آپ نے۔۔۔
باقی سب باتوں کو چھوڑیں مجھے صرف یہ بتائیں کہ آپکو یہ کیسے پتہ چلا کہ وہ شراب ہی پی رہا تھا کوئی جوس نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مجھے تو اس بات نے بڑا لطف دیا کہ اسے ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی آفر ہوئی تھی۔۔۔۔
آخری دفعہ کب یاسر حمید نے کوئی میچ جتوایا تھا؟
زمانہ قبل از تاریخ میں شاید ایسا ہوا ہو، معلوم تاریخ میں تو ایسا کوئی کارنامہ درج نہیں۔
وہ بکی بھی شاید یاسر کو الو بلکہ باندر بنا رہا ہوگا۔۔۔
جب گنگا بہہ رہی ہو اور اوپر سے لیکر نیچے تک سب بہتی گنگا میں اشنان کر رہے ہوں تو آپ کس کس سے یہ امید کریں گے کہ وہ ایمانداری اور دیانتداری کی مروجہ اخلاقی اقدار پہ پورا اترے؟۔
شیش محل میں بھینسا گُھس جائے تو تصور کیا جاسکتا ہے کہ اس سے کتنا نقصان ہوتا ہوگا۔ یہاں تو پاکستان کے کار حکومت میں ہر طرف بھینسے ہی بھینسے گھُسے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں یاسر کا اسٹائل بالکل ایسا ہے جیسا گلی کے نکڑ پر بیٹھ کر یار دوست تبصرے بگھاڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے زیادہ اہم نہیں سمجھتا۔
باقی مجھے جعفر کی بات سے کلی اتفاق ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ہماری سب سےبڑی مشکل یہ بھی ہےکہ ہم اپنےبھائی بندوں کی بجائےغیروں کی باتوں کوترجیح دیتےہیں۔ اوروہ کوئی بھی بات کہیں سرتسلیم خم کرتےہیں۔ میرےخیال میں پاکستانی ٹیم جب کبھی بھی انگلینڈکےدورےپرگئی کوئي نہ کوئی مشکلات پیش آئیں ہیں۔ اوراگرواقعی ان کھلاڑیوں نےکوئی غلطی کی ہےتوان کوواقعی اتنی کڑی سزادیں کہ آئندہ نسلیں بھی یادکریں۔ لیکن بات وہی کہ ڈھاک کےتین پات والی ۔ کہ ان کوسزاکون دےگاکیونکہ ہرکوئي اس حمام میں ننگاہے۔
اللہ تعالی سےدعاہےکہ میرےملک کونظربدسےبچا۔ آمین ثم امین
والسلام
جاویداقبال
عبداللہ صاحب
جس انڈرکور مسلمان نے اس کی ویڈیو بنائی وہی لوگ کہ رہے ہیںکہ یاسر وائن کی چسکیاںلے رہا تھا۔
جنہاں پتاں نوں سینے لا کے ہتھیں ددھ چنگھایا اے،
اوہناں پتاں نے ہی غیراں دے ہتھ ماں نوں گروی پایا اے۔
ماں بولی پنجابی دا اج روم روم کرلایا اے۔
میرے آپنے پت ہی ویری بن گئے، ماں نوں بلی چڑھایا اے۔
روزی روٹی خاطر جیہڑے تر گئے وچ بدیساں دے،
سہک رہی نوں چھڈ کے تر گئے آپ پھس گئے وچ عیشاں دے۔
وسدے رہو تسیں جان والیو، ماں نوں راہ قبراں دے پایا اے،
ماں بولی پہچان ہے ساڈی، اسے نوں نظراں چوں گرایا اے۔
سوہنے پترو، پچھتاؤگے جدوں ویلا ہتھ نا آؤنا اے،
نا گھر دے نا گھاٹ دے رہنا غیراں نے منہ ڈنواؤنا اے۔
ماں بولی نوں جو بھل جاندے، اوہناں آپنا آپ گوایا اے۔
ماں بولی پنجابی دا اج روم روم کرلایا اے۔
سچ ہی تاں ہے :
سانوں گڑتی دے وچ نسخہ ملیا جان لڑاؤن دا،
آپنے خون دا اک اک قطرہ دیس لئی وہاؤن دا،
ساڈے بزرگاں گر دسیا ہک تان کے جیون دا،
سانوں مان رہے گا صدیاں تک پنجابی ہون دا۔
کون کہے گا پنجابی
جے پنجابی بولی ساڈی ماں نہیں،
کتھوں بناں گے نوابی
جے پہچان نہیں،
بیٹھ کے لاؤ
کتھے کھڑے ہاں حساب،
ساڈے آپنے ہی
ساڈے کولوں منگدے جواب؟
یاسر حمید والی ویڈیو ابھی کی نہیں ہے، پرانی ہے شاید۔
Leave A Reply