اعصام الحق کافی عرصے سے عالمی پیمانے پر ٹینس کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بطور پاکستانی ٹینس کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انہوں نے یو ایس اوپن کے آدمیوں کے ڈبلز اور مکس ڈبلز دونوں کیلیے کوالیفائی کیا ہے۔ مینز ڈبل میں ان کے ساتھی ایک انڈین ہیں اور یہ جوڑی اس سے قبل ومبلڈن میں کوارٹرفائنل بھی کھیل چکی ہے۔ مکس ڈبلز میں ان کی ساتھی چیک ریپبلک کی کویٹا پیشکے ہے۔ ہمیں امید کرنی چاہیے کہ وہ کم از کم ایک فائنل تو جیت ہی جائیں گے۔
مینز ڈبلز میں ان کا مقابلہ ٹینس کی تاریخ کی بہترین جوڑی سے ہے مگر خوش آئند بات یہ ہے کہ اعصام الحق کی جوڑی برائن برادرز کو پہلے شکست بھی دے چکی ہے۔
کرکٹ میں پہ در پہ شکستوں کے بعد ٹینس میں اعصام کی اس طرح کی کارکردگی شاندار ہے۔ ہمیں امید ہے وہ دونوں فائنلز جیت کر تاریخ میں اپنا نام بھی درج کرا لیں گے اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کریں گے۔
4 users commented in " اعصام الحق دی گریٹ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمبارک ہو جی۔۔۔
میری طرف سے اعصام اور ان کے انڈین ساتھی کو بہت مبارک ہو۔ اعصام کا فائنل جیتنا جوئے کے لیے مشہور قوم کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہوگا۔
آمین ،
جہد مسلسل کی عمدہ مثال!
اللہ محنت کرنے والوں کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرتا ہے!!!!
ویل ڈن اعصام الحق!
🙂
بہت بہت مبارکہ
Leave A Reply