سینیٹ میں نیب کا ترمیمی آرڈیننس پیش ہوا ہے اور پی پی پی کے سنیٹڑ رضا ربانی نے بھی اس بل کے خلاف واک آوٹ کیا ہے۔ یہ آرڈیننس خفیہ طور پر سولہ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس کی وزارت قانون کو بھی خبر نہیں ہوئی۔ مگر دوسری طرف وزیراعظم کی سمجھ کا یہ حال ہے کہ وہ اسمبلی میں کہتے ہیں کہ کوئی ایسا آرڈیننس جاری نہیں ہوا اور اگر جاری ہوا ہے تو لازمی ان کی مرضی سے ہوا ہو گا۔ لگتا ہے صاحب سوئے ہوئے بول رہے تھے۔ یعنی ان کی مرضی سے کام ہوا اور انہیں یاد تک نہیں ہے۔ کام بھی بہت اہم اور حکومت کیلیے ضروری کیونکہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کیلیے قانون کو ہی بدلنے پر کمر کس چکی ہے۔ یہ کرپٹ حکومت کا ہی کام ہوتا ہے کہ احتساب کے ادارے کو فعال نہ کرے۔ تبھی تو ابھی تک حکومت نے نیب کا چیئرمین مقرر نہیں کیا۔
اس حکومت کی دوسری جاہلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ڈرون حملے پاکستان کی سرزمین پر ہو رہے ہیں اور حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ شنید ہے کہ یہ حملے حکومت کی اجازت سے ہو رہے ہیں۔ مگر اب جب نیٹو کے ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی سرزمین پر بمباری کی تو حکومت چیخ اٹھی اور عارضی طور پر نیٹو کی زمینی سپلائی طورخم بارڈر سے معطل کر دی مگر چمن بارڈر سے سپلائی جاری رہنے دی۔ اگر ڈرون کی اجازت دے رکھی ہے تو پھر ہیلی کاپٹر کی کیوں نہیں؟ نیٹو نے بھی شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس دفعہ غلطی سے نشانہ عام پبلک نہیں بلکہ فوجی بنے ہیں۔
خدا ہی ایسے حاکموں کو راہ ہدایت پر لائے کیونکہ قوم تو ابھی سو رہی ہے۔ پتہ نہیں ایسے جاہل اور بے حس حکمران کیسے ہمارے ہی پلے پڑتے ہیں باقی دنیا کے کیوں نہیں۔
3 users commented in " عجیب آدمی ہے؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackنیٹو کی سپلائی صرف اس لئے بند کئے گئ ہے کہ وہ نیٹو حملوں کے ردِ عمل کا شکار نہ ہو جائے، اسی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ورنہ پاکستانی حکومت تو یوں بھی پاکستانی حکومت نہیں ہے۔
رہی بات عجیب آدمی کی تو اُن کے بارے میں کیا کہا جائے ۔
جب توقع ہی اُٹھ گئی غالب
کیا کسی سے گلہ کرے کوئی
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج ایک بے مثال فوج ہے۔ جنگوں کے لحاظ سے اس کا ماضی تابناک ہے. دنیا میں اس کی ایک گونج ہے
اہو جی شک تو اس کو پڑتا هی نہیں ہے ، جی رانے کو، اس کو تو اپنی خواتین پر بھی شک نهیں پڑتا زمانہ چاهے کچھ بھی کہے
اسی لیے اسے فوج پر بھی شک نہیں ہے
جنگوں کا تابناک ماضی؟؟
اوئے اس کو بندھ پوچھے که آزاد کشمیر کیا اس کے ابے جرنل نے لے کر دیا تھا؟
پینسٹھ میں اپریشن جبرالٹر کی .. انگل کیا انڈیا نے لی تھی اور اکہتر میں نوے ہزار بندے جیوندے هی پکڑ کر کیا بنگالیوں نے انڈیا کو دے دیے تھے
دنیا میں گونج؟؟
کون سی دنیا میں اوئے
اوئے اس نے دنیا نام کس چیز کا رکھا هوا ہے اوئے ؟
اوئے یه کیا لکھا ہے
فوج کے اندر جذبہ خدمت انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. زلزلہ ہو، سیلاب بے پایاں ہو…. یا کوئی اور آفت ہو فوج کے جری جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکل آتے ہیں
جذبه انسانیت؟؟
تو وھ مشرقی پاکستان میں لاکھوں بیبیاں کیا ………،جان ہتھیلی پر رکھ کیا کیا تھا؟؟
مرزا بھی ایک هی کردار ہے اس کو بھی غصه آ گیا اور یملے پڑ چڑھ دوڑا
اوئے تو تے هیں ای فوج دے خلاف ایں
اسی لیے توں پاکستان بھی نہیں جاندا
تم ائر پورٹ پر هی دھر لیے جاؤ گے
اور پھر اپنا یملا پن وہاں دیکھانا
غائب کردیے جاؤ گے
یملے نے کہا اوئے مرزیا
ميں صرف خلاف هی نهیں هوں
فوج کی چنگی چیزں کا بھی معترف هوں
اسی لیے پاکستان نهيں جاتا که یه فوج بندے غائب کرنے اور لتر مارنے کے ساتھ ساتھ رقبوں اور پلاٹوں پر قبصےکی بھی ماہر هے
اوئے تیری سوئی ایک هی بات پر اٹکی هوئی هے
اوئے یه تعریف کی هے که بے عزتی؟؟
مرزے نے پوچھا
اور ساتھ هی کہنے لگا
پاکستان ميں ایک هی ادارھ ہے پاک فوج جس ميں ڈسپلن هے
هے که نہیں اوئےیملیا؟؟
ڈسپلن؟؟
اسی لیے ایک هی جرنل دس دس سال باری هی نهیں لینے دیتا کسی اور کو ؟
اوئے ڈھائی سال هوتی هے مدت چیف آف ارمی سٹاف کی
اور جب ایک هی آرمی چیف سیٹ کو چمٹ جاتا ہے تو کتنے جرنلوں کا حق مارا جاتا ہے اوئے؟
کبھی سوچا ہو تم نے؟؟
اوئے خاور بتا او اسے که کتنا نقصان هوتا ہے ، معاشرتی اقدار کا جب کچھ لوگ پھپھوندی کی طرح سیٹ کو چمٹ جائیں اور نئے لوگوں کو موقع هی ناں ملے؟
مجھے تو ناں هی کھسیٹو اس بحث میں
که تم فوج کے خلاف زیادھ هی جذباتی هو جاتے هو لیکن ميں فوج کے خلاف نهیں هوں
هاں فوج کے کاموں کے خلاف هوں
کیا مطلب هے تمہارا اوئے
خاور
میں کیا فوج پر خود کش حملے کررها هوں ؟
،میں بھی تو اس کی کارستانیوں پر هی بات کررها هوں
دیکھ یار یملیا
تمہارا یه عام لوگوں سے بحثو بحثی هونا ٹھیک نهیں هے کیونکه تم
علم رکھتے هو اور جانتے هو
ان باتوں کو بھی جو دوسرے عام لوگ نهیں جانتے
تمہیں ساری مسلم لیگوں کی جائے پیدائیش کا بھی علم ہے اور کیسے پیدا هوتی هیں اس کا بھی علم ہے
تمہیں پاک سیاستدانوں کے اگنے والے کھیتوں کا بھی علم ہے
اور اگانے والوں کا بھی
اور تم یه بھی جانتے هو که دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی کالونیوں کا انتظام کون سنبھال رها ہے
اور کیسے سنبھال رها ہے
ETRAZ SIRF IS PAY HAY K MACHINO K SATH BNDAY NA AAEN!!!
Leave A Reply