خدا خدا کر کے وزیروں کی فوج ظفر موج مستعفی ہو گئی ہے مگر کابینہ کو برخواست کرنے کے پیچھے کوئی نیک خواہشات نظر نہیں آتیں۔ کیونکہ حکومت کی پچھلی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے شک کیا جا سکتا ہے کہ کابینہ کی برطرفی کے پیچھے کوئی سیاسی چال یا پھر مالیاتی اداروں کا دباو ہو گا۔ چلیں جو بھی وجہ ہو کابینہ کی تعداد کم کرنا حکومت کیلیے ایک اچھا اقدام ہی مانا جائے گا۔
اب جب نئی کابینہ چننے کا وقت ہے تو ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ملک سے کابل افراد کو اپنی کابینہ میں شامل کرے۔ یعنی بجلی کا وزیر بجلی کے ادارے کا کوئی سابق اہلکار یا پھر انتہائی نیک اور صالح بزنس مین ہونا چاہیے۔ اسی طرح وزارت خزانہ کیلیے باہر سے درآمد شدہ شخصیت کی بجائے اپنے ملک کی کسی یونیورسٹی کا معاشیات کا پروفیسر ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات ہمارے میڈیا سے لیا جانا چاہیے اور وزیرداخلہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو عام پبلک کے روزوشب کے مسائل سے واقف ہو۔ تجارت کا وزیر ریٹائرڈ بزنس مین ہو اور قانون کا وزیر کوئی انتہائی نیک اور صالح سابق جج یا وکیل ہونا چاہیے۔ باقی وزارتوں پر ابھی اسی طرح کی تقرریاں ہونی چاہئیں۔
آئین سب ملکر حکومت کو نئی کابینہ چننے میں مدد کریں اور اسے نیک مشوروں سے نوازیں۔
4 users commented in " نئی وفاقی کابینہ کیلیے مشورہ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackhakoomat hamare mashwaroun ko ahmiyat de gi ya mufat k mashware raaigaan hi na jaein 🙂
آپ کا مشورہ حکومت نے قبول کر لیا ہے جی!!!
میری گارنٹی ہے آپ اپنے مشورے کی قبولیت کا جشن منا سکتے ہیں۔
وجہ؟
آپ نے قابل کو کاہل جو لکھا ہے؟!!!
بقول آپ کے ۔۔۔
ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ملک سے کاہل افراد کو اپنی کابینہ میں شامل کرے۔
دلچسپ بات يہ ہے کہ کابينہ 9 تاريخ مہينہ 2 اور سال 2011 کو رخصت يعنی نو دو گيارہ ہوئی
یاسر صاحب
کیا نقطہ نکالا ہے۔ بہت خوب۔ کبھی کبھی ٹائپنگ کی غلطی یا لاپرواہی کیا کیا گل کھلا دیتی ہے۔
Leave A Reply