کل جامعہ حفصہ کی طالبات نے آنٹی شمیم، اس کی جوان بیٹی اور بہو کو ان کے گھر سے اٹھایا اور مدرسے میں لا کر بند کردیا۔ اس کے جواب میں حکومت نے سکول کی دو استانیوں، ان کے ڈرائیور اور نوکر کو گرفتار کرلیا۔ پھر اس کے جواب میں جامعہ حفصہ کی طالبات نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے دو پولیس والوں کو ان کی گاڑیوں سمیت اغوا کیا اور مدرسے میں بند کردیا۔ اس کے بعد حکومت نے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ اور طالبات سے مذاکرات شروع کیے اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کردیا۔ لیکن آنٹی شمیم اور اس کی فیملی ابھی تک جامعہ حفصہ میں طالبات کے قبضہ میں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک انہیں نہیں چھوڑیں گےجب تک وہ راہ راست پر نہیں آجاتیں۔
اخباری رپورٹوں کے مطابق اس مڈبھیڑ کا آغاز تب شروع ہوا جب طالبات نے اسلام آباد میں ویڈیو شاپس کو گندی ویڈیوز کا کاروبار بند کرنے سے منع کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو والوں نے پاکستانی نیچر کے مطابق طالبات سے کہا اگر انہیں ہماری ننگی فلموں پر اتنا ہی اعتراض ہے تو وہ پہلے آنٹی شمیم کا قحبہ خانہ بند کریں۔ اس طرح ویڈیو والوں نے تو جان چھڑا لی مگر آنٹی شمیم کی کمبختی آگئ۔ طالبات نےپہلے آنٹي شمیم کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اس قحبہ خانے کو بند کردے۔ آنٹی شمیم کو اپنی پہنچ پر ناز تھا اسلیے اس نے طالبات کی بات پر کان دھرنے کی بجائے انہیں جھاڑ پلا دی اور کہا ہوگا کہ جو کرنا ہے کر لو۔ اس کے بعد طالبات نے رات کو آنٹی شمیم کے قحبہ خانے پر ریڈ کیا اور اس کو بیٹی اور بہو سمیت اٹھا کر مدرسے میں لے آئیں۔
اب اس سارے واقعے کی جڑ پکڑنے کی کوشش کی جائے تو سرا انتظامیہ تک جاملتا ہے۔ محلے والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ کئ بار آنٹی شمیم کے چکلے کی شکایت حکام کو کرچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس کیساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ کانسٹیبل آنٹي شمیم کے چکلے پر گیا تھا اور آنٹی شمیم نے اسے تھپڑ رسید کردیا تھا۔
ہمارے خیال میں جامعہ حفصہ کی انتظامیہ اور طالبات نے قانون ہاتھ میں لے کر غلط کیا۔ بہتر یہی تھا کہ وہ لوگ کورٹ میں جاتے اور آنٹی شمیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرتے۔ اس ایکشن کےبعد جامعہ حفصہ نےجہاں لوگوں کی ہمدردیاں بھی حاصل کی ہیں وہیں میڈیا جو کہ مغربی روایات کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے کو اپنے خلاف کرلیا ہے۔ ہرطرف ٹی وی اور اخبارات میں جامعہ حفصہ کے لوگوں کو مقامی طالبان کہ کر پکارا جارہا ہے اور ان کے اس غیرقانونی عمل کو طالبنائزیشن کا نام دیا جارہا ہے۔ اسطرح ہمارے خیال میں جامعہ حفصہ اپنے دین کا نام روشن کرنے کی بجائے اسے بدنام کرنے کا موجب بن رہا ہے۔ مانا کہ ہماری حکومت روشن خیالی اور اعتدال پسندی میں بہت سے غلط کاموں سے درگزر کررہی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو چاہے اٹھ کر قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لے اور غنڈہ راج معاشرے پر مسلط کردے۔
پاکستان میں شروع سے امیر اور غریب کیلئے قانون کا اطلاق ایک جیسا نہیں رہا۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ایک صوبائی وزیر کے بھتیجے نے لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ایک لڑکے کو قتل کردیا مگر قانون اس کا کچھ نہ بگاڑ سکا اور اسے ملک سے بھاگنے کا موقع فراہم کردیا گیا۔ اسی طرح مختاراں مائی سے لے کر ڈاکٹر شازیہ کے ریپ کے کیسز پر حکومت قانون کا مذاق بنتے تب تک دیکھتی رہی جب تک میڈیا نے ایکشن لینے پر مجبور نہیں کردیا۔
یہ بات یاد رکھنے کی ہے جب حکومت لا اینڈ آرڈر کا خیال نہیں رکھے گی تو پھر لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کردیں گے۔ سیدھی سی بات ہے جب غریب کو انصاف نہیں ملتا تو پھر وہ بندوق اٹھا لیتا ہے۔ جب وہ خود ظلم کا بدلہ لیتا ہے تو پھر اسے پکڑ لیا جاتا ہے۔
اگر اس طرح کے واقعات سے حکومت مستقبل میں بچنا چاہتی ہے تو پھر اسے بروقت ایکشن لینے ہوں گے۔ مظلوموں کی داد رسی کرنی ہو گی اور لوگوں کی شکایات کو بروقت سننا ہوگا۔ جس طرح دو دن قبل جنرل صدر مشرف نے ایک جلسے کے دوران ایک مظلوم عورت کی فریاد سنی اسی طرح انہیں ان لوگوں کی بھی فریاد سننی ہوگی جن کی ان تک رسائی نہیں ہے۔ حیرانی اس بات پر ہے کہ فوجی حکومت کے دور میں لا اینڈ آرڈر کی اگر یہ حالت ہے تو پھر ایسی فوجی حکومت سے تو سول حکومت بہتر ہے۔ ہماری جنرل صدر مشرف سے یہی درخواست ہے کہ خدارا دوسروں کے مسائل سلجھانے کی بجائے پہلے گھر کے مسائل پر توجہ دیجیے اور بیرونی دوروں پر خرچ ہونے والی عوامی دولت کو عوام کو انصاف دلانے پر خرچ کیجیے۔ اگر حکومت نے غریبوں کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا شروع کردیا تو پھر نہ پاکستان میں طالبنائزیشن ہوسکے گی اور نہ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں گے۔
8 users commented in " جامعہ حفصہ کی طالبات اور انتظامیہ کی ٹکر "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاس ہفتے کا ٹائم میگزین ضرور دیکھیے گا ، جسکی سُرخی ہے “طالبانستان“ اور یہ طالبانستان کوئی نیا ملک نہیں اپنا پاکستان ہی ہے ، میں اسپر تفصیل سے اپنے بلاگ پر لکھوں گا مگر ابھی صرف اتنا کہوں گا کہ جب اجمل انکل جیسے بندے جو وہیں کے رہائیشی ہیں وہ ایسے لوگوں کی موجودگی کی گواہی دے رہے ہیں تو کیا کہیں گے میں اور آپ ۔ ۔ ۔ اصل مسلہ ہے کہ ہم روشن خیالی بھی چاہتے ہیں اور مومن بھی بننا چاہتے ہیں ۔، ۔ ۔ ۔ جو مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ ۔ ۔
اللہ ہم پر اپنا رحم کرے آمین
حقیقت حال کیا ہے فلحال ہم میں سے کوئی نہیں جانتا اور شائد جان بھی نہ پائے،مگر طالبات کا یہ کہنا اگر انہوں نے کہا ہے کہ شیعہ کافر کو اٹھالائے کسی طور صحیح نہیں مانا جائے گا،شیعہ بھٹکے ہوئے ضرور ہیں مگر کافر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔،
اگر ان خواتین سے اہل محلہ کو قرار واقعی شکایت تھی تو بھی ان سے انسانوں والا سلوک ہی ہوناچاہیئے،
بس اسی جزباتیت کے میں خلاف ہوں اس طرح ہم اپنا مقدمہ خود ہی کمزور کر دیتے ہیں پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی اور آئے گی بھی یا نیں،اسی لیئے تو میں کہتا ہوں جو دین کی بات کرتے ہیں انہیں بہت محتاط رہنا چاہیئے وہ اپنے کرتوتوں سے اسلام کی غلط پروجیکشن کرتے ہیں،
میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ ہمارے ذرائع ابلاغ مادر پدر آزاد سوسائٹی چاہتے ہیں ۔ میں مولوی عبدالعزیز کا کئی سال مقتدی رہا ہوں اور اب بھی کبھی کبھار کسی دینی مسئلہ کے سلسلہ میں ان سے ملاقات ہو جاتی ہے انہوں نے کبھی کسی کلمہ گو کو کافر نہیں کہا ۔ ایک بار میں نے کسی کے غلط کار کے بارے میں براہِ راست ان سے سوال کیا تو بھی انہوں نے کفر کہنے سے گریز کیا اور کہا ۔ اللہ بہتر جانتا ہے ۔
پہلی بات یه که طالبات کا شیعه کافر کو اٹهالانے کا کہنا ـ مجهے تو جهوٹ لگتا ہے ـ اور یه شوشه اہل تشیح کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا بہانه بهی ہے سکتا ہے اور شیعه سنی کو لڑوانے کی سازش کو ہوا دینے کا بہانه بهی ـ
آپ کی یه تحریر سند رہے گی که حالات کچھ کس طرح تهے ـ ورنه عالمی مڈیا تو اس بات کو کیا رنگدے رها ہے اور اس کا آنے والے دنوں میں کیا رنگ هو گا وه ٹوٹلی طالبات کے خلاف هو گا ـ
کیونکه تاریخ کے ہر دور میں اور ہر زمانے میں بیٹیاں فروش لوگ معاشرے کے طاقتور لوگ رہے هیں ـ ان کی پہنچ بہت دور تک هوتی ہے ـ
اب تو ماس پروڈکشن کا دور ہے اس لے پالک بیٹیاں دے کر طاقت حاصل کرنے کی تکنیک اگر کوئی انٹر ذیوس کروا دے تو بهی عجب نہیں ہے ـ
پاکستان میں جس قسم کے حالات بنادیے گئے هیں اس میں ان مذہبی لوگوں کا وجود غنیمت ہے که برے کو برا کہنے کا للکارا تو مارتے رہتے هیں ـ
Leave A Reply