مشرف کے جانے کے بعد جس طرح کے جوڑ توڑ پچھلے تین سالوں میں دیکھے شاید ساری زندگی نہ دیکھے ہوں گے۔ پہلے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو اکثریتی ووٹ کیساتھ وزیراعظم اور صدر چننے کیلیے ووٹ دیے۔ پھر پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت بنانے میں مدد کی۔ اس کے بعد مسلم لیگ ن کو ایک چھوٹا سا دھچکا دے کر پھر پنجاب میں حکومت سونپ دی گئی۔
ابھی پہلے مسلم لیگ ق اور اب ایم کیو ایم نے بھی پیپلز پارٹی کیساتھ دوبارہ حکومت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ایم کیو ایم سے بھلا کوئی پوچھے کہ جن اعتراضات کیساتھ یعنی تیل، گیس اور بجلی مہنگا کرنے اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے انہوں نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی کیا وہ سارے مسائل حل ہو گئے جو وہ حکومت میں دوبارہ شامل ہو گئے۔
ہمیں تو لگتا ہے جس طرح وزارتوں کی بند بانٹ ہو رہی ہے اور پارٹیاں اپنے منشور اور روایات سے ہٹ کر ایک دوسرے کیساتھ اتحاد کر رہی ہیں لازمی کوئی غیرمرئی طاقت ہے جو اس کھیل کی ڈوری تھامے ہوئے ہے۔ کون ہے وہ قوت جو ان سیاستدانوں کو اس حد تک گرنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ ہر اصول توڑ کر وقتی فوائد کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں؟
6 users commented in " کون ہے وہ؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآسانی سے ہاتھ آنے والی دولت
مسلم لیگ نون بھی کیا اسی لیئے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
قاضی حسین احمد کو بھی اس وقت حکومت دے دی جائے تو وہ بھی وہ ہی سب کچھہ کریں گے جو زرداری صاحب کر رہے ہیں۔ اور ساری جماعتیں فوج اور ایجنسیز مل کر قاضی صاحب کو سپورٹ کریں گے کیوں کے قاضی صاحب یا عمران خان یا کوئی اور جو بھی آئے گا وہ امریکہ کے دئیے گئے اسکرپٹ پر سائن کر کے آئیگا وہ ہی کچھہ کرنا پڑے گا جو زرداری صاحب کر رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کے تمام سیاسی پارٹیاں نہ چاہ کر بھی زرداری حکومت کو سپورٹ کرنے پر مجبور ہیں۔ جب تک امریکہ کو زرداری سے بڑا خبیث نہیں مل جاتا اس وقت تک زرداری ہی حکومت کرے گا۔
کوئی غیرمرئی طاقت نہیں یہ وہ سوچ ہے کہ اپنی مال، دولت، زمینیں، ملیں، کار ،کوٹھیاں اپنی حثییت، اپنا قبضہ کنٹرول جو کچھ اس نظام میں ہر جائز و ناجائز طریقے سے انہوں نے بنایا ہوا ہے اس کو برقرار رکھا جاسکے۔موجودہ نظام کے ہی ساتھ ان کا مفاد وابستہ ہے وہ وقتی فائدہ ہی نہیں دیکھ رہے آگے کا بھی سوچ رہے ہیں۔وہ اس نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
وہ میں مسلم لیگ نون بھی شامل ہے نا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہاں بالکل
Leave A Reply