ایک دن پہلے وزیردفاع احمد مختار کا بیان تھا کہ امریکہ کو شمسی ایئرپورٹ خالی کرنے کیلیے کہہ دیا ہے۔ یہ وہی ایئرپورٹ ہے جہاں امریکی موجودگی سے حکومت اور فوج دونوں انکار کرتی رہی ہیں۔ احمد مختار نے اگر عرصے بعد اپنی زبان کھولی بھی ہے تو وہ بھی جھوٹ سے کیونکہ اگلے ہی دن امریکی سی آئی اے نے بیان دے دیا کہ شمسی ایئربیس نہ خالی کیا ہے اور نہ کریں گے۔ اس بیان کیساتھ ہی پاک فوج نے خفت مٹانے کیلیے بیان داغ دیا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد شمسی ایئربیس آپریشنل ہی نہیں رہا۔ ابھی چند منٹ قبل وزیراطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر دفاع احمد مختار کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمسی ایئربیس بارے میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی حکومت ہے جس کے دو وفاقی وزرا کے بیانات آپس میں نہیں مل سکتے۔
اب جھوٹا کون ہے یہ آپ ہی فیصلہ کیجیے۔
3 users commented in " شمسی ایئربیس – کون جھوٹا؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackہماری فوج اس ملک اور اس کی سرحدوں کی نگہبان ہے۔ بس امریکا سے بدتمیزی کو برا سمجھتی ہے۔ چونکہ یہ فوج ایک تمیز دار اور مہذب فوج ہے اس لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سی آئی اے کے اس بیان کے بعد تمیز اور تہذیب کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فوج خاموش ہو جائے گی ۔
Aoa janab kon jhoota hai or kon sucha ye tafreeq tu ho Hi Nai Aanti q k sb aik Hi theili k chate bate Hn sab apne abu ji ( ghadaari sahib) k naqshe qadam pe chal rahe Hn or awam ko pagal bna rahe hn
کيا آپ جانتے ہيں کہ شمسی بيس کس نے اور کب متحدہ عرب امارات کے ذريعہ امريکيوں کو دی تھی ؟ بينظير بھٹو نے اپنے دوسرے دورِ حکومت ميں
Leave A Reply