ہمارا بلاگ چند روز سے فائر فاکس پر ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خرابی ڈھونڈ کر اسے درست کردیں مگر ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔ اگر کسی صاحب کو خرابی کا علم ہو تو ہماری براہ مہربانی ہماری مدد کیجئے۔ ہم نے تو اسے چھیڑا تک نہیں پتہ نہیں یہ خود سے خرابی کیسے پیدا ہوگئ۔ پچھلی دفعہ کمنٹس پر لنک کی لمبائی معلوم ھوئی تھی مگر اس دفعہ سارے کمنٹس کے اندر دیے گئے لنکس کو بھی ٹھیک کرکے دیکھ لیا مگر خرابی برقرار ہے۔ اردو بلاگنگ کے گرو ذکریا کے پاس درخواست جمع کروارکھی ہے مگر وہ اس لانگ ویک اینڈ پر ساحل سمندر پر موجوں سے کھیلنے کا پروگرام بنا چکے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ واپسی پر ہماری مدد کریں گے۔ تب تک اگر ہم خود سے اس خرابی کو دور نہ کرسکے تو پھر اس تکلیف کیلیے معذرت۔
5 users commented in " مدد درکار ہے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمسئلہ شاید وی پی ویڈیو پلگ ان کی وجہ سے ہے۔ اسے ڈی ایکٹیویٹ کرکے دیکھیں۔
نعمان صاحب
پلگ ان ڈی ایکٹیویٹ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوا
پاکستانی صاحب
آپ کی بات ٹھیک ہوسکتی ہے مگر ابھی تک کئ پوسٹس اور کمنٹس چیک کرنے کے بعد ہم کوئی بھی خرابی ڈھونڈ نہیںپائے
میں تو جانوہوں کہ اس میں بھی فوج کا ہاتھ ہے 🙂
یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار جب آپ کا بلاگ صحیح تھا تو آپ نے اس میں کیا تبدیلیاں کی تھیں۔ کوئی پلگ ان انسٹال کیا تھا؟ تھیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی؟ وغیرہ۔
آپ کا بلاگ فائر فوکس پر بدنما ہونے کے بعد والے تمام کمنٹ ان اپروو کی فہرست میں ڈال کر دیکھیں۔
یوٹیوب ویڈیو والی پوسٹ کو پبلشڈ کے بجائے ڈرافٹ میں ڈالیں اور پھر اپنا بلاگ چیک کریں۔
نواز صاحب
آپ کے تبصرے نے خوب ہنسایا
نعمان صاحب
ہم اپنے تھیم کیساتھ کافی چھیڑ چھاڑ کی ہے اور لگتا ہے ھمارے ھیڈر کی فائل میں کوئ پرابلم ھے۔ آپ کے مشورے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے پرانی چھیڑ کا ریکارڈ دیکھا اور پرانے ہیڈر کی فائل کو اپ لوڈ کیا تو بلاگ ٹھیک ہوگیا۔ شکریہ، مہربانی
Leave A Reply