حکومت نے تیل کی قیمتیں پھر سے بڑھا دیں۔ لوگ احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے غصے میں منور منج اور ان کے بھائی کی پٹائی کر دی۔ ان کی گاڑی تباہ کر دی۔ حکومت ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ حزب اختلاف عمران خان سمیت لاپرواہ بنی اپنے گھروں میں گھسی بیٹھی ہے۔ یہ زندگی میں پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ حزب اختلاف اتنے اہم مسائل کے باوجود موقعے سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت کر رہی ہے اور پی پی پی وفاقی حکومت سے مال بنا رہی ہے۔
لوگ اتنی مہنگائی کے باوجود ابھی تک سڑکوں پر اس تعداد میں نہیں آئے جن سے حکومت خوف زدہ ہو کر مہنگائی کم کرنے پر مجبور ہو جائے۔ حکومت کو خدا کا خوف کرنا چاہیے اور ایسے وقت سے ڈرنا چاہیے جب منور منج اور ان کے بھائی جیسا حال دوسرے سیاستدانوں اور حکمرانوں کا بھی کریں گے۔
1 user commented in " مہنگائی مار گئی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب ھمارے اعمال ٹھیک نھیں ھے.اس ملک کا تقدیر تب بدلے گا جب ھمارے اعمال ٹھیک ھوجاۓ.جس قو م کا جیسا اعمال ھوں اس جیسا حکمران اللہ تعالی اس قوم پر مسلط کر دیتا ھے
Leave A Reply