مولانا حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا اور وہ دو سال سے جیل میں ہیں۔ اب جبکہ سرکاری تحقیقات میں ان کی بیگناہی ثابت ہو چکی ہے تو ان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہیں اب ضمانت پر رہا کر دینا چاہیے۔ ویسے تو ایسے مہذب شخص کو شروع سے ضمانت پر رہا کر دیا جانا چاہیے تھا مگر اب انہیں رہا نہ کرنا واقعی شخصی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
انصاف کا دوہرا معیار اسی موازنے سے ثابت ہوجاتا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم کے بیٹے پر ویسا ہی کرپشن کا الزام ہے اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ وفاقی وزیر امین فہیم کیخلاف سپریم کورٹ نے کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے مگر وہ ابھی تک وزیر ہیں۔ دوسری طرف حج کرپشن کی تحقیقات میں بری ہونے کے باوجود مولانا حامد سعید کاظمی کو ضمانت پر بھی رہا نہیں کیا جا رہا۔ یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔
3 users commented in " مولانا حامد سعید کاظمی اور کرپشن "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackالسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جناب حج میںکرپشن تو ہوئی ہے اور ہوئی بھی بے حساب ہے۔ اب ایک کاظمی صاحب جو اس کیس میں بند ہیںکو بھی چھوڑ دیا جائے تو پھر کیس کی حیثیت ہی ختم ہو جاتی ہے۔ حکومت کی مدت ختم ہونے تک ایک قربانی کا بکرا تو درکار ہے ہی، اب وہ بکرا عبدالقادر گیلانی تو بننے سے رہا۔ یا تو کاظمی صاحب اس بات کی ضمانت دیدیںکہ باہر آ کر گیلانی کے بیٹے پر کوئی بات نہیںکریںگے ورنہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک اندر رہیں آنے والی حکومت ان کی بے گناہی ثابت کرے گی اور انہیںرہا کردے گی
کیا واقعی ان کی بے گناہی ثابت ہو گی ہے ؟
جیسا کہ آپ نے لکھا کہ
۔۔۔ “ویسے تو ایسے مہذب شخص کو شروع سے ضمانت پر رہا کر دیا جانا چاہیے تھا”
تو مجھے یاد آیا کہ
جب ان سے عدالت میں پو چھا گیا کہ آپ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے تو انہیں نے کہا کہ “مدرسہ” اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ٹیکس کتنا ادا کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ صفر اور جب ان کی قیمتی گاڑیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مریدوں نے دی ہیں
“‘بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہو”
آپ نے لکھا کہ ۔۔۔
مولانا حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا اور وہ دو سال سے جیل میں
ہیں۔ اب جبکہ سرکاری تحقیقات میں ان کی بیگناہی ثابت ہو چکی ہے
جبکہ آج کی خبر یہ ہے کہ
http://jang.com.pk/jang/may2012-daily/30-05-2012/u108460.htm
سال 2010ء کے حج انتظامات ميں کرپشن کے مقدمہ ميں ٹرائل کورٹ نے سابق وفاقي وزير حامدسعيد کاظمي ، سابق ڈي جي حج راو? شکيل اور سابق جائنٹ سيکريٹري آفتاب الاسلام پر فرد جرم عائد کردي ہے . راول پنڈي ميں اسپيشل جج سينٹرل کي عدالت ميں حج کرپشن کيس کي سماعت ہوئي، اس موقع پر گرفتار تينوں ملزم بھي وہاں موجود تھے ، عدالت نے ان پر باضابطہ فرد جرم عائد کي ، اس پر ملزموں کي طرف سے صحت جرم سے انکار بھي کيا گيا، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کي فہرست ميں شامل پہلے دس گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزيد سماعت 5 جون تک کيلئے ملتوي کردي .
Leave A Reply