میچ ہارنے کے بعد ایک صاحب کہنے لگے کہ پاکستان میں آج کل یہ مشہور ہو چکا ہے کہ شاہد آفریدی پر کسی نے جادو کیا ہوا ہے۔ ہم نے کہا آج کا میچ ہارنے کے بعد تو ایسا لگتا ہے ساری پاکستانی ٹیم پر کسی نے جادو کیا ہوا ہے۔ آج تو ہمارے بیٹسمین سری لنکا کے باولروں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ اکثریت کی رائے کے باوجود عبدالرزاق کو پھر باہر بٹھا دیا گیا۔ اگر آج ان کو کھلایا ہوتا تو وہ ضرور رنز سکور کر سکتے تھے۔
سہیل تنویر نے اچھی باولنگ کی۔ ہمارے میچ ہارنے کی وجہ عمرگل کا آخری اوور تھا جس میں انہوں نے پندرہ سے زیادہ رنز دیے۔ اگر وہ ملنگا کی طرح رنز روک لیتے تو میچ جیتا جا سکتا تھا۔
ویسے کرکٹ ماہرین کے مطابق پچ بھی عالمی معیار کی نہیں تھی۔ لگتا ہے سری لنکا نے خاص طور پر اپنے لیے تیاری کروائی تھی۔
بہر حال مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا۔ ہار جیت مقدر کی بات ہے مگر یہ ثابت ہے کہ ہمارے کھلاڑی بین الاقوارمی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلتے۔
1 user commented in " پاکستان سیمی فائنل ہار گیا، کیوں؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآخر اورس مہنگے پڑے بھائ ۔ ۔ ۔
Leave A Reply