آجکل کے افراتفری کے دور میں روزانہ بری خبریں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔ اچھی خبر کوئی آئی تو کرکٹ میچ جیتنے کی۔ مگر اس دفعہ ہماری عدلیہ نے عید کے موقع پر عوام کو دو اچھے تحفے دیے ہیں۔ ایک سی این جی گیس تیس فیصد کم کر دی ہے اور دوسرے بیرونی ممالک سے موصول ہونے والی کالوں پر لگایا گیا ٹیکس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
کچھ ماہ قبل ون ایج نے مخصوص ریٹ پر لامحدور پاکستان کالز کرنے کی آفر دی تو ہم نے قبول کر لی۔ ابھی تین ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ پاکستانی حکومت نے کالوں پر ریٹ بڑھا دیے اور اس طرح ون ایج نے بھی لامحدود کالوں کا پروگرام ختم کر دیا۔ عدلیہ کے اس فیصلے سے امید ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت بھلا ہو گا۔
3 users commented in " مدتوں بعد دو اچھی خبریں "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackگیس کی قیمت میں کمی واقعی اچھی خبر ہے ۔ ۔ ۔
خبر واقعی اچھی ہے مگر عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں کب مقرر ہوں گی؟
نیز پبلک ٹرانسپورٹ ے کرایوں کو کنٹرول کرنے کا بھی کچھ حل ہونا چاہیئے بڑھے کرائے کم کیوں نہین ہوتے جب کہ قیمتیں ایندھن کی کم ہو جاتی ہے
ابھی تک تو کسی نے ٹیلیفون ریٹ دوبارہ کم نہیں کرے
Leave A Reply