آج کل ری ایلٹی شوز کا ہر طرف چرچا ہے اور لوگ ان پروگراموں کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ یہ شو پہلے امریکہ یا یورپ میں شروع ہوتے ہیں پھر ان کی کاپی انڈیا پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی کی جاتی ہے۔ مثلا امریکن آئڈل کے بعد انڈین آئڈل چل پڑا، برطانوی بگ باس کی کاپی بھی انڈیا میں کی گئ۔ اس کے علاوہ فنی وڈیوز، ڈیل یا نو ڈیل وغیرہ بہت مشہور ہیں۔
کاشف پہلا پاکستانی نہیں جو اس طرح کے ری ایلٹی شوز میں حصہ لے رہا ہے۔ اس سے قبل حال ہی میں ایک پاکستانی انڈیا کے بہترین کامیڈین کا خطاب حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے سال ایک امریکن پاکستانی عورت امریکہ کی فنی ایسٹ ماں کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ ایک پاکستانی عورت تو امریکہ کے پروگرام ڈیل یا نو ڈیل بس جیت سے چند قدم پیچھے رہ گئی۔
این بی سی کے امریکہ گاٹ ٹیلنٹ میں کاشف کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ یوٹیوب کی اس ویڈیو میں کاشف کے ٹیلنٹ کی جھلک دیکھیے اور اگلے ہفتے مکمل پروگرام دیکھنا مت بھولیے۔
اس پروگرام میں کاشف لگتا ہے بناں کسی تیاری کے آ گھسا تھا جس کی نشاندہی اس کا لباس کررہا ہے۔ کاشف نے بالی وڈ کی فلموں کی نقل و حرکت کی کاپی کی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ امریکہ نے واقعی کاشف کی صورت میں ایک ٹيلنٹ ڈھونڈ لیا ہے مگر اس کی پروگرام میں شمولیت ہی اس کے ٹیلنٹ کے اعتراف کیلیے کافی ہے۔
2 users commented in " پاکستانی کاشف میمن "امریکہ گاٹ ٹیلنٹ" میں "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجو تبصره میں اس پر کرنا چاهتا ہوں ـ میرے آپنے هی ایک نقطه نظر سے معیوب بهی ہے ـ
اس لیے
بلا تبصره
wonderful Kashif u r earning good name for Pakistan. Welldone
Leave A Reply