جس طرح لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ مولانا طاہر القادری کے لاہور کے جلسے کو کامیاب کرانے میں کس کا ہاتھ تھا اسی طرح ایم کیو ایم اور طاہر القادری کے اتحاد کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے کسی کو سمجھ نہیں آ رہی۔ کراچی کا جلسہ جس میں الطاف حسین اور طاہرالقادری نے خطاب کیا بہت سارے سوالوں کا جواب مانگ رہا ہے۔
ایم کیو ایم طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں شرکت کر کے اپنے اتحادیوں کیلیے کیوں مصیبت پیدا کر رہی ہے؟
طاہر القادری جیسی مذہبی شخصیت ایم کیو ایم جیسی سیکولر پارٹی سے اتحاد کرنے پر کیوں آمادہ ہوئی؟
طاہر القادری نے تحریک انصاف کیساتھ کیوں اتحاد نہیں کیا؟
طاہرالقادری کے چودہ جنوری والے لانگ مارچ کا کیا مقصد ہے؟
طاہر القادری نے کینیڈین شہریت ابھی تک ترک کیوں نہیں کی؟
No user commented in " ایم کیو ایم اور طاہرالقادری کا اتحاد "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply