معروف صحافی اور پنجاب کے سابق نگران وزیراعلی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہماری حکومت کا بابا آدم ہی نرالا ہے۔ کہاں معروف صحافی اور کہاں کرکٹ بورڈ کی چیئرمینی۔ نہ نجم سیٹھی کا کرکٹ کا تجربہ اور نہ مینجمنٹ کا تو پھر ان پر یہ مہربانی اور کرکٹ سے زیادتی کیوں۔ اچھا ہوتا کسی تجربہ کار سابق کرکٹر یا بڑے عہدیدار کو سربراہ مقرر کیا جاتا۔ اگر ہمارے کرکٹر وزیراعظم کے دور میں بھی ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو پھر کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے۔
2 users commented in " نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاگر سیٹھی صاحب کو پی سی بی کا مستقل چیئرمین بنا دیا گیا تو یہ شک یقین میں بدل جائے گا کہ انہیں یہ تحفہ انہیں الیکشن میں “شفافیت” برقرار رکھنے کے عوض دیا گیا ہے۔
نجم سیڈھی کی تقرری کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ ایکپریس کی خبر پر تبصرہ نگاروں نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔
http://www.express.pk/story/142300/#comments
Leave A Reply