پہلے رمضان میں مسلمان اپنی مسلمانی دکھایا کرتے تھے۔ روزے کے دوران وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتے، اچھے کام کرتے اور برے کاموں سے پرہیز کیا کرتے تھے۔ جونہی رمضان ختم ہوتا، مسلمانوں میں پرانی خرافات دوبارہ آ ٹپکتیں۔ اب تو ان مسلمانوں کی تعداد لگاتار کم ہوتی جا رہی ہے جو رمضان میں مسلمانی کا خیال کیا کرتے تھے۔ اب تو رمضان میں بھی کاروباری دھوکہ دہی، رشوت، جھوٹ، فریب، سوشل میڈیا پر واہیات کام، ٹی وی پر طرح طرح کے نظارے عام ہیں اور کم ہی لوگ ہوں گے جو ان خرافات سے رمضان میں بچنے کی کوشش بھی کرتے ہوں گے۔
حتی کہ رمضان میں کرکٹ بھی کھیلی جانے لگی ہے۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے اور آج پہلا ون ڈے کھیل رہی ہے۔ اگر تو کھلاڑی روزے کیساتھ ون ڈے کھیل سکتے ہیں تو پھر ہمیں کوئی اعتراض نہیں وگرنہ رمضان میں کرکٹ کا کھیل مسلمانوں کو جپتا نہیں۔
3 users commented in " رمضان کی مسلمانی بھی گئی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackویسٹ انڈیز میں کھیلنے والوں کا معلوم نہیں کہ روزہ رکھتے ہیں البتہ پہلے شارجہ ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کا روزہ تھا اور اس میں پاکستان کو جتانے والا بھی وہی تھا
ہمیشہ کی طرح خوبصورت تحریر ۔۔۔
محترم افضل برادر آپ کی تحریر میں نے عرصہ بعد پڑھی ہے ۔۔۔ کیا آپ کم کم لکھتے ہیں یا میری نا اہلی ہے کہ آپ کی تحریروں پر میری نظر نہیں پڑتی۔
محترم آپ اول اردو بلاگروں میں سے ہیں اور آپ سے ہم اور دوسرے بہت کچھ سیکھتے ہیں
پردیسی صاحب
بلاگ پر تبصرے کا شکریہ۔ آپ کی بات درست ہے کہ لکھنا کچھ کم ہو چکا ہے مگر اپنے تئیں کوشش جاری ہے۔
Leave A Reply