الطاف حسین نے عمران فاروق کا قتل کیا مگر کوئی ثبوت نہیں چھوڑا۔ مگر قدرت بھی عجیب چیز ہے جو آدمی کو کسی نہ کسی طرح اس کے جرائم کی سزا دے کے ہی چھوڑتی ہے۔
امریکہ کے مشہور فٹ بالر اوجے سمپسن نے اپنی بیوی کو قتل کیا مگر پکڑا نہیں گیا۔ اس کے جلد بعد اسے کسی اور جرم میں سزا ہوئی اور ابھی تک جیل میں ہے۔
نو گیارہ کے بعد امریکہ میں کافی سارے مسلمانوں سے دہشت گردی کے شبہ میں تفتیش ہوئی۔ وہ دہشت گردی کے جرم سے تو بچ گئے مگر کئی دوسرے جرائم میں پکڑے گئے۔
یہی کچھ لگتا ہے قدرت الطاف حسین کیساتھ کرنے جا رہی ہے۔ انہیں آج منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ برطانیہ میں اس جرم میں ضمانت ہے کہ نہیں مگر سزا ضرور ہے۔ اگر وہ ضمانت پر رہا ہو بھی گئے مگر ہمیں یقین ہے کہ وہ جیل ضرور کاٹیں گے۔
No user commented in " الطاف حسین مکافات عمل کا شکار ہو کر گرفتار "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply