ایکسپریس اخبار کیمطابق اب تو دس بارہ سال کی عمر کے سکول کے بچوں نے بھی “گو نواز گو” کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔
کہتے ہیں جس دن جنرل ایوب نے اپنی معصوم پوتے پوتیوں کو “ایوب کتا ہائے ہائے” کے نعرے لگاتے سنا تو اسی دن اس نے استعفیٰ دے دیا۔
بھٹو کی تحریک چلی تو ہم ہائی سکول میں پڑھتے تھے اور ہمیں یاد ہے کس طرح سکول میں چھٹی کروا کر جلوس نکلا کرتے تھے اور لڑکے “ایوب کتا ہائے ہائے” کے نعرے لگایا کرتے تھے۔
گو نواز گو کا نعرہ پاپولر کرنے میں جتنا عمران خان کے دھرنے کا کمال ہے اتنا ہی میڈیا کا جس نے عمران خان کے دھرنے کو ایک بڑا ایونٹ بنا کر پیش کیا ہے۔ دھرنے میں اس کی تقریر سارے چینلوں پر اسی طرح دکھائی جا رہی ہے جس طرح ایم کیو ایم کے الطاف حسین کی پریس کانفرنس کو میڈیا ہر قسم کے پروگرام روک کر دکھاتا ہے۔
No user commented in " گو نواز گو "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply